صفنیاہؔ2

یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کا اِنصاف قوموں کے ساتھ کیا جاتا ہے

یہُوداہؔ کو تَوبہ کرنے کا بُلاوا

1اَے بے شرم قوم کے لوگو،ایک جگہ جمع ہو جاؤ، ایک جگہ!2قوانین کے نافذالعمل ہونے سے پہلےاَور وہ دِن تُمہیں بھُوسے کی مانند اُڑا لے جائے،اُس سے پہلے کہ یَاہوِہ کا قہر شدید تُم پر نازل ہو،اَور یَاہوِہ کے غضب کا دِن تُم پر آ پہُنچے۔3اَے زمین کے حلیموں، یَاہوِہ کی تلاش کرو،تُم جو کہ اُن کے اَحکام پر عَمل کرتے ہو۔اُن کی راستبازی کی کھوج کرو اَور اُن کی فروتنی کو ڈھونڈو،شاید تُم یَاہوِہ کے قہر کے دِنپناہ پا سکو۔

فلسطینیوں کے خِلاف

4غزّہؔ کو ترک کر دیا جائے گااَور اشقلونؔ ویران کیا جائے گا۔اَور اشدُودؔ دوپہر ہی کو نکال دیا جائے گااَور عقرونؔ کو جڑ سے اُکھاڑ دیا جائے گا۔5تُم جو ساحِل پر رہتے ہو تُم پر افسوس،یعنی کریتیوں کی قوم پر افسوس؛یَاہوِہ کا کلام تمہارے خِلاف ہے،اَے کنعانؔ، فلسطینیوں کی سرزمین،وہ کہتے ہیں، ”مَیں تُمہیں تباہ کر دُوں گا،اَور کویٔی باقی نہ چھوڑا جائے گا۔“6سمُندر کے کنارے والی زمین جہاں کریتی رہتے ہیں،اُن کی زمین گلّہ بانوں کی ہو جائے گی جہاں وہ اَپنےبھیڑوں کے باڑے بنا لیں گے۔7وہ یہُوداہؔ کے گھرانے کے باقی بچے ہُوئے لوگوں کےہاتھ میں چلی جائے گی؛جہاں اُنہیں چراگاہیں ملیں گی۔شام کو وہ وہاںاشقلونؔ کے گھروں میں لیٹا کریں گے۔یَاہوِہ اُن کا خُدا اُن کی حِفاظت کریں گے؛اَور اُن کی دولت کو بحال کریں گے۔ 

مُوآب اَور بنی عمُّون کے خِلاف

8مَیں نے مُوآب کی ملامتاَور بنی عمُّون کی طَعنہ زنی سُنی ہے،جنہوں نے میرے لوگوں کو بے عزّت کیااَور اُن کی زمین کو لے لینے کی دھمکیاں دیں۔9اِس لیٔے میری حیات کی قَسم،قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کا خُدا فرماتے ہیں۔مُوآب ضروُر سدُومؔ کی مانند ہو جائے گااَور بنی عمُّون عمورہؔ کی مانند۔وہ کانٹوں کی زمین اَور نمک کی کان،اَور ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے۔میرے لوگوں میں سے باقی بچے ہُوئے لوگ اُنہیں غارت کر دیں گے؛اَور میری قوم کے باقی لوگ اُن کی زمین وارِث ہوں گے۔
10اَپنے تکبُّر کی وجہ سے اُنہیں یہ سَب کچھ دیکھنا پڑےگا،کیونکہ اُنہُوں نے قادرمُطلق یَاہوِہ کے لوگوں کی ملامتکی اَور اُن سے تکبُّر سے پیش آئے۔11یَاہوِہ اُن کے لیٔے ہیبت ناک ہونگےاَور وہ زمین کے تمام معبُودوں کو لاغر کر دیں گے۔اَور بحری ممالک کے تمام باشِندے اَپنی اَپنی جگہ میں،اُن کی عبادت کریں گے۔

کُوشؔ کے خِلاف

12اَے کُوشؔ والو،تُم بھی میری تلوار کا لقمہ بنوگے۔

اشُور کے خِلاف

13وہ اَپنا ہاتھ شمال کی طرف دراز کرےگااَور اشُور کو تباہ کر دے گا۔اَور نینوہؔ کو ویراناَور بیابان کی مانند خشک کر دے گا۔14اُس میں جنگلی جانور کے ریوڑ،اَور ہر قِسم کے حَیوان لیٹیں گے۔چیخنے والا اُلّو حواصل اَور خارپُشتاُس کے سُتونوں کے سِروں پر گھونسلے بنائیں گے۔اَور اُن کے بولنے کی آواز کھڑکیوں میں سے سُنایٔی دے گی،اُس کی دہلیزوں میں ویرانی ہوگی،کیونکہ دیودار کا کام کھُلا چھوڑا جایٔےگا۔15یہ شادمانی کا شہر تھاجو اَمن کا تھا۔اَور اَپنے دِل میں یہ کہا کرتا تھا،کہ بس مَیں ہی مَیں ہُوں، میرے سِوا کویٔی نہیں۔وہ کیسا ویران ہو گیا ہے،جہاں اَب درندوں کا اڈّا ہیں!اَورجو اُس کے پاس سے گُزرتے ہیںوہ مُکّے ہلاتے ہیں اَور ہنسی اُڑاتے ہیں۔