1افسوس اُس سرکش،ظالِم اَور ناپاک شہر پر،2وہ کسی کی نہیں سُنتا،نہ کسی کی تربّیت کو قبُول کرتا ہے۔وہ یَاہوِہ پر توکّل نہیں کرتاوہ اَپنے خُدا کے قریب آنا نہیں چاہتا کہ اُن کی عبادت کرے۔3اُس کے اَندر اُس کے سردار گرجنے والے شیر ہیں،اَور اُس کے حُکمران شام کو نکلنے والے بھیڑئے ہیں،جو صُبح کے لیٔے کچھ نہیں چھوڑتے۔4اُس کے نبی مغروُر ہیں؛وہ دغاباز ہیں۔اُس کے کاہِنؔ مَقدِس کو ناپاک کرتے ہیںاَور آئین کو مروڑتے ہیں۔5یَاہوِہ جو اُس شہر کے اَندر ہے، بڑا صادق ہے؛وہ بےاِنصافی نہیں کرتا۔وہ ہر صُبح بلاناغہاَپنی عدالت کا کام اَنجام دیتاہے،پھر بھی بدکار لوگاَپنے کئے پر شرمندہ نہیں ہوتے۔
یروشلیمؔ اَب بھی تَوبہ نہیں کر رہا
6مَیں نے قوموں کو کاٹ ڈالا ہے؛اُن کے بُرج توڑ دئیے گیٔے ہیں۔مَیں نے اُن کے کوچوں کو ویران کر دیا ہے،وہاں سے کویٔی نہیں گُزرتا۔اُن کے شہر اُجاڑ دئیے گیٔے ہیں؛کویٔی باقی نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایک بھی نہیں۔7یروشلیمؔ کے بارے میں مَیں نے سوچا،تُو میرا خوف ضروُر مانے گااَور تربّیت کو قبُول کرےگا!تَب اُس کی بستی کاٹی نہ جائے گی،اَور نہ ہی اُسے کسی سزا کا شِکار ہونا پڑےگا۔لیکن پھر بھی وہ اَپنی تمام بدظنی میںلگے رہنے پر بضِد رہے۔8یَاہوِہ فرماتے ہیں ذرا اِنتظار کرو،اُس دِن کا جَب مَیں تمہارے خِلاف شہادت دُوں گا۔مَیں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں قوموںمملکتوں اَور بادشاہوں کو جمع کروں گامیں اُن پر اَپنا غیرت کا قہر نازل کروں گا۔شدید قہر۔میرا قہر آگ کی طرح ہوگاجو ساری دُنیا کو جَلا کر رکھ دے گا۔
اسرائیل کے باقی ماندہ افراد کی بحالی
9تَب مَیں لوگوں کے ہونٹ پاک صَاف کروں گا،تاکہ وہ سَب کے سَب یَاہوِہ کا نام لیںاَور مِل جُل کر اُن کی عبادت کریں۔10کُوشؔ (جہاں سے دریائے نیل نکلتا ہے) کی دریاؤں سےمیرے بکھرے ہُوئے لوگ،میرے لیٔے تحفے لے کر آئیں گے۔11تَب یروشلیمؔ شہر اُن بدیوں پرجو میرے خِلاف کی گئیںشرمندہ نہ ہوگا،کیونکہ مَیں اُس شہر سے متکبّر لوگوں کونکال دُوں گا۔پھر مغروُر لوگ میرے پاک پہاڑ پر یروشلیمؔ میں باقی نہ رہیں گے۔12لیکن مَیں شہر میں حلیموں کواَور اُنہیں جو غُرور نہیں کرتے، چھوڑ دُوں گا،اَور وہ یَاہوِہ پر توکّل رکھیں گے۔13جو لوگ اِسرائیل میں باقی رہ جایٔیں گے وہ غلط نہ کریں گے؛وہ جھُوٹ نہ بولیں گے،وہ اَپنی فریبی باتوں سے لوگوں کو دھوکا نہیں دیں گے؛وہ کھایٔیں گے اَور اِستراحت فرمائیں گےاَور اُنہیں ڈرانے والا کویٔی نہ ہوگا۔14اَے صِیّونؔ کی بیٹی نغمہ سرائی کر؛یروشلیمؔ، نغمہ سرائی کر؛اِسرائیل خُوشی سے للکار!یروشلیمؔ شادمان ہو،اَور پُورے دِل سے خُوشی منا۔15یَاہوِہ نے تُجھے سزا دینے سے اَپنا ہاتھ روک لیا ہے،اُنہُوں نے تیرے دُشمنوں کو دُور بھیج دیا ہے۔اِسرائیل کا بادشاہ، یَاہوِہ تیرے ساتھ ہے؛تُو تکلیف پانے سے پھر کبھی نہ ڈرے گا۔16اُس دِن یروشلیمؔ کو بتایا جائے گا،اَے شہر صِیّونؔ، مت ڈراَپنے ہاتھوں کو لنگڑانے نہ دیں۔17یَاہوِہ تیرا خُدا تیرے ساتھ ہے،وہ عظیم قوی یَاہوِہ تُجھے بچائیں گے۔وہ تیرے سبب سے خُوشی منائیں گے،اَپنی مَحَبّت میں وہ تُمہیں پھر کبھی نہیں جھڑکیں گے،وہ گائیں گے اَور آپ کے لیٔے خُوشی منائیں گے۔18مَیں تُجھ سے اُن تمام لوگوں کو نکال دوں گاجو تیری مُقرّرہ عیدوں میں شامل ہونے پر ماتم کرتے ہیںجو تمہارے لئے ایک بوجھ اَور ملامت ہے۔19اُس وقت میں اُن سَب کوجنہوں نے تُمہیں تکلیف پہُنچائی ہے، سزا دُوں گا؛میرے اَپنے بندوں کو جو چل نہیں سکتے، بچا لُوں گااَور اُنہیں اَپنے پاس جمع کروں گا جنہیں دُور پھینک دیا گیا ہے،مَیں اُن کی تعریف کروں گا اَور اُنہیں عزّت دُوں گاجہاں اُنہیں شرمندہ ہونا پڑا تھا۔20اُس وقت میں تُمہیں جمع کروں گا؛اَور تُمہیں گھر واپس لے آؤں گا۔اَور مَیں تُمہیں عزّت اَور تمجید عطا کروں گاہر جگہ کے لوگوں کی طرف سےمَیں تمہارے لیٔے سارے کام اَچھّے ہونے دُوں گا جب مَیں تمہارے دولت کو بحال کروں گا تب میں تمہاری ساری قوموںجَیسا کہ تُم اَپنی آنکھوں سے دیکھ لوگے،یَاہوِہ فرماتے ہیں۔
expand_more
کتابیں لوڈ نہیں ہو سکیں۔ اپنا کنکشن چیک کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔