زبُور99urd_oucv

1یَاہوِہ سلطنت کرتے ہیں،قومیں کانپنے لگیں؛وہ کروبیم کے درمیان تخت نشین ہیں،زمین لرز جائے۔2یَاہوِہ صِیّونؔ میں عظیم ہیں؛اَور وہ سَب قوموں پر بُلند و بالا ہیں۔3تمام لوگ آپ کے عظیم و مُہیب نام کی سِتائش کریں۔وہ قُدُّوس ہیں۔
4بادشاہ جبّار ہے، اُسے عدل عزیز ہے،آپ نے اِنصاف قائِم کیا ہے؛آپ نے یعقوب میں وُہی کیاجو اِنصاف اَور راستی ہے۔5تُم یَاہوِہ، ہمارے خُدا کی تمجید کرو،اَور خُدا کے پاؤں کی چوکی پر سَجدہ کرو؛وہ قُدُّوس ہیں۔
6مَوشہ اَور اَہرونؔ خُدا کے کاہِنوں میں سے تھے،اَور شموایلؔ اُن کا نام لینے والوں میں سے تھے؛اُنہُوں نے یَاہوِہ کو پُکارااَور یَاہوِہ نے اُنہیں جَواب دیا۔7خُدا نے بادل کے سُتون میں سے اُن سے کلام کیا؛اُنہُوں نے خُدا کے قوانین کو اَور اُن آئین کو مانا جو خُدا نے اُن کو دئیے تھے۔
8اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا،خُدا نے اُنہیں جَواب دیا؛آپ اِسرائیل کے لیٔے غفور خُدا رہے،حالانکہ آپ اُن کی بداعمالیوں کی سزا بھی دیا کرتے تھے۔9یَاہوِہ ہمارے خُدا کی تمجید کرو،اَور اُن کے مُقدّس پہاڑ پر خُدا کی عبادت کرو،کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا قُدُّوس ہیں۔