زبُور100urd_oucv
شُکر گُزاری کے لیٔے زبُور۔
1اَے سَب اہلِ زمین! خُوشی سے یَاہوِہ کو للکارو۔2خُوشی سے یَاہوِہ کی عبادت کرو؛خُوشی کے نغمہ گاتے ہُوئے اُن کے سامنے آؤ۔3جان لو کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں۔اُن ہی نے ہمیں بنایا اَور ہم اُن ہی کے ہیں؛ہم اُن کی اُمّت اَور اُن کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔4شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے پھاٹکوں میںاَور حَمد کرتے ہُوئے اُن کی بارگاہوں میں داخل ہو جاؤ؛اُن کا شُکر بجا لاؤ اَور اُن کے نام کو مُبارک کہو۔5کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے؛اَور اُن کی وفاداری پُشت در پُشت جاری رہتی ہے۔