زبُور98urd_oucv

ایک زبُور۔

1یَاہوِہ کے لیٔے ایک نیا نغمہ گاؤ،کیونکہ یَاہوِہ نے حیرت اَنگیز کام کئے ہیں؛اُن کے داہنے ہاتھ اَور اُن کے مُقدّس بازو نےفتح حاصل کی ہے۔2یَاہوِہ نے قوموں پر اَپنی نَجات ظاہر کی ہےاَور اَپنی راستی کا جلوہ دِکھایا ہے۔3خُدا نے اِسرائیل کے گھرانے کے حق میں اَپنی شفقت و مَحَبّتاَور وفاداری کو یاد فرمایاہے؛دُنیا کی اِنتہا تک لوگوں نے ہمارےخُدا کی نَجات دیکھی ہے۔
4یَاہوِہ کے حُضُور میں سَب اہلِ زمین خُوشی سے للکارو،سازوں کے ساتھ خُوشی کا نغمہ گاؤ؛5بربط پر یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ سرائی کرو،ہاں، سِتار اَور سریلی آواز کے ساتھ۔6نرسنگوں سے اَور قَرنا کی آواز سے یَاہوِہ،یعنی ہمارے بادشاہ، کے سامنے خُوشی سے نعرے بُلند کرو۔
7سمُندر اَور اُس کے اَندر کی ہر شَے اُس میں خُوشی سے للکاریں،اَور دُنیا اَور اُس کے سَب باشِندے بھی۔8دریا تالیاں بجائیں،اَور پہاڑ مِل کر خُوشی سے گائیں؛9وہ سَب یَاہوِہ کی حُضُوری میں گائیں،کیونکہ یَاہوِہ زمین کی عدالت کرنے آ رہے ہیں۔اُن کا اِنصاف راستبازی سے پُورا ہوگا؛اَور اِنسانوں کی عدالت اَپنی صداقت کے مُطابق کریں گے۔