زبُور121urd_oucv

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔

1میں اَپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہُوں۔میری مدد کہاں سے آئے گی؟2میری مدد یَاہوِہ کی طرف سے ہے،جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔
3یَاہوِہ تمہارا پاؤں پھسلنے نہ دیں گے؛جو تمہارے مُحافظ ہیں وہ اُونگھتے نہیں۔4دراصل اِسرائیل کے مُحافظنہ تو کبھی اُونگھتے ہیں نہ سوتے ہیں۔
5یَاہوِہ تمہارے مُحافظ ہیں۔یَاہوِہ تمہارے داہنے ہاتھ پر تمہارے سائبان ہیں؛6دِن کو آفتاب تُمہیں ضرر نہیں پہُنچائے گا،اَور نہ رات کو ماہتاب۔
7یَاہوِہ ہر بُلا سے تُمہیں محفوظ رکھیں گے۔وہ تمہاری جان کی حِفاظت کریں گے؛8یَاہوِہ تمہاری آمدورفت میںاَب سے ہمیشہ تک تمہاری حِفاظت کریں گے۔