زبُور122urd_oucv

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ داویؔد کا زبُور۔

1مَیں نے اُن لوگوں کے ساتھ مِل کر خُوشی منائی جنہوں نے مُجھ سے کہا:”آؤ ہم یَاہوِہ کے گھر چلیں۔“2اَے یروشلیمؔ تمہارے پھاٹکوں کے اَندرہم کھڑے ہو گئے ہیں۔
3یروشلیمؔ ایک اَیسے شہر کی مانند تعمیر کیا گیا،جو گنُجان آباد ہو۔4جہاں قبیلے،یعنی یَاہوِہ کے قبیلےاِسرائیل کو دئیے ہُوئے قوانین کے مُطابقیَاہوِہ کے نام کی سِتائش کرنے جاتے ہیں۔5جہاں اِنصاف کے تخت،یعنی داویؔد کے گھرانے کے تخت قائِم ہیں۔
6یروشلیمؔ کی سلامتی کے لیٔے دعا کرو:”آپ سے مَحَبّت رکھنے والے سلامت رہیں۔7اَے یروشلیمؔ، تمہاری فصیلوں کے اَندر خُوشحالیاَور تمہارے قلعوں میں سکون رہے۔“8اَپنے بھائیوں اَور دوستوں کی خاطِر،میں کہُوں گا، ”تمہارے درمیان سلامتی قائِم رہے۔“9یَاہوِہ، ہمارے خُدا کے گھر کی خاطِر،میں تمہاری بھلائی کا طالب رہُوں گا۔