زبُور120urd_oucv

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔

1میری اَذیّت کے وقت میں یَاہوِہ سے فریاد کرتا ہُوں،اَور وہ مُجھے جَواب دیتے ہیں۔2اَے یَاہوِہ، دروغ گو لبوںاَور دغاباز زبان سے مُجھے بچائیں۔
3خُدا آپ کے ساتھ کیا کریں گے؟اَور اُس کے علاوہ اَور کیا کریں گے،اَے دغاباز زبان؟4کہ وہ تُجھے زورآور کے تیروں سے،اَور جھاؤ کے اَنگاروں کے ذریعہ سزا دیں گے۔
5مُجھ پر افسوس کہ میں مُلکِ میشکؔ میں بستا ہُوں،اَور قیدارؔ کے خیموں میں رہتا ہُوں!6صُلح کے دُشمنوں کی صحبت میں رہتے ہُوئےمُجھے بڑی مُدّت ہو گئی۔7میں صُلح پسند آدمی ہُوں؛لیکن جَب بولتا ہُوں تو وہ لڑنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔