زبُور101urd_oucv
داویؔد کا زبُور۔
1مَیں آپ کی شفقت و مَحَبّت اَور اِنصاف کا نغمہ گاؤں گا؛اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی حَمد کروں گا۔2میں بے عیب زندگی گُزارنے میں محتاط رہُوں گا،آپ میرے پاس کب آئیں گے؟اَپنے گھر میں میری روِشایک پاک دِل کے مُطابق ہوگی۔3میں ہر خباثت کونظر سے دُور رکھوں گا۔بےایمان لوگوں کے اعمال سے مُجھے نفرت ہے؛وہ مُجھ سے لپٹے نہ رہیں گے۔4کجرو دِل والے لوگ مُجھ سے بہت دُور رہیں گے؛مُجھے بدی سے کویٔی سروکار نہ ہوگا۔5اگر کویٔی شخص درپردہ اَپنے ہمسایہ کی غیبت کرےگا،تو میں اُسے خاموش کر دُوں گا؛جِس کی نظر میں تکبُّر اَور دِل میں غُرور ہوگا،اُسے میں برداشت نہ کروں گا۔6مُلک کے وفاداروں پر میری آنکھیں لگی رہیں گی،تاکہ وہ میرے ساتھ رہیں؛جِس کی روِش بے عیب ہےوُہی میری خدمت کرےگا۔7کوئی بھی دغابازمیرے گھر میں نہ رہے گا؛اَور کویٔی دروغ گومیرے رُوبرو کھڑا نہ ہوگا۔8میں ہر صُبح مُلک کےسَب بدکاروں کو ہلاک کروں گا؛تاکہ کویٔی بدکاریَاہوِہ کے شہر میں باقی نہ رہے۔