1اُن پر افسوس جو بدی کا منصُوبہ باندھتے ہیں،اَور بِستر پر پڑے ہُوئے شرارت کا منصُوبہ بناتے ہیں!اَور صُبح ہوتے ہی اُس پر عَمل کرتے ہیںکیونکہ وہ عَمل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔2وہ لالچ سے کھیتوں کو ضَبط کرلیتے ہیں،اَور گھروں کو چھین لیتے ہیں۔وہ لوگوں کو اُن کے گھروں سے،اَور اَپنے ہم جنسوں کو اُن کی مِیراث سے محروم کر دیتے ہیں۔3اِس لیٔے یَاہوِہ فرماتے ہیں:”مَیں اُس قوم پر بربادی لانے کا اِرادہ کر رہا ہُوں،جِس سے تُم خُود کو بچا نہ سکوگے۔اَور اَب غُرور سے چل نہ سکوگے،کیونکہ یہ مُصیبت کا وقت ہوگا۔4اُس دِن لوگ تمہارا مذاق اُڑائیں گے؛وہ اِس ماتم کے نغمہ سے تُم پر لَعن طَعن کریں گے:’ہم بالکُل غارت ہو گئے؛میرے لوگوں کی مِیراث تقسیم ہو گئی۔اُس نے اُسے ہم سے جُدا کر دیا!وہ ہمارے کھیت باغیوں کو دیتاہے۔‘ “5اِس لیٔے یَاہوِہ کی جماعت میں کویٔی باقی نہ رہے گاجو زمین کو قُرعہ ڈال کر بانٹے۔
جھُوٹے نبی
6”نبُوّت نہ کرو،“ اُن کے نبی کہتے ہیں۔”اُن باتوں کے لیٔے نبُوّت نہ کرو؛رُسوائی ہم پر نہیں آئے گی۔“7کیا یہ کہا جائے کہ یعقوب کے گھرانے:”کیا یَاہوِہ کی رُوح ناراض ہو گئی ہے؟کیا وہ اَیسے ہی کام کرتے ہیں؟“”کیا میری باتیںراست رَو کے لیٔے مفید نہیں؟8تھوڑی دیر پہلے میرے لوگ دُشمن کی طرح اُٹھے ہیں۔تُم جنگ سے لَوٹنے والےبےپروا راہ گیروں کےنفیس لباس اُتار لیتے ہو،9تُم میرے لوگوں کی عورتوں کواُن کے خُوشنما گھروں میں سے نکال دیتے ہو۔تُم اُن کے بچّوں سے ہمیشہ کے لیٔےمیری برکتیں چھین لیتے ہو۔10اُٹھو، چل دو!کیونکہ یہ تمہاری آرامگاہ نہیں ہے،یہ ناپاک ہو چُکی ہے،اُس کی بربادی کا کویٔی علاج نہیں۔11اگر کویٔی جھُوٹا یا دغاباز آکر کہے،’میں تمہارے لیٔے کثرت سے شراب اَور مَے کی پیشن گوئی کروں گا،‘تو وہ ہی اُن لوگوں کا نبی ہوگا۔
رِہائی کا وعدہ
12”اَے یعقوب، میں تُم سَب کو جمع کروں گا؛میں اِسرائیل کے بقیّہ کو یقیناً جمع کروں گا۔میں اُنہیں بھیڑ خانہ کی بھیڑوں کی طرح جمع کروں گا،چراگاہ کے گلّے کی مانند جمع کروں گا؛جگہ لوگوں سے بھر جائے گی۔13کویٔی راستہ کھولنے والا اُن کے آگے آگے جائے گا؛وہ پھاٹک توڑ کر باہر نکل جایٔیں گے۔اُن کا بادشاہ یعنی یَاہوِہ،اُن کے آگے آگے جائے گا۔“
expand_more
کتابیں لوڈ نہیں ہو سکیں۔ اپنا کنکشن چیک کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔