1تَب مَیں نے کہا، یعقوب کے سردارو، سُنو،اِسرائیل کے گھرانے کے حاکمو، سُنو!کیا تُمہیں عدالت سے واقف نہیں ہونا چاہئے؟2تُم جو نیکی سے نفرت کرتے ہو اَور بدی سے مَحَبّت رکھتے ہو؛اَور لوگوں کی کھال اُتار لیتے ہواَور اُن کی ہڈّیوں سے گوشت نوچتے ہو۔3اَور میرے لوگوں کا گوشت کھاتے ہو،اُن کی کھال اُتارتے ہواُن کی ہڈّیوں کو توڑتے ہو؛اَور اُنہیں ہانڈی اَور دیگ کے گوشت کی طرحٹکڑے ٹکڑے کرتے ہو۔4تَب وہ یَاہوِہ کو پُکاریں گے،لیکن وہ نہ سُنے گا۔اُن کے بُرے اعمال کے سبب سےوہ اُن سے اَپنا مُنہ پھیر لے گا۔5یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:”اُن نبیوں کے لیٔےجو میرے لوگوں کو گُمراہ کرتے ہیں،اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو دیتاہے،تو وہ سلامتی ’سلامتی‘ پُکارتے ہیں؛لیکن اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو نہ دے،تو وہ اُس سے لڑنے کو تیّار ہو جاتے ہیں۔6اِس لیٔے اَب تمہارے اُوپر رات ہو جائے گی جِس میں رُویا نہ دیکھوگے،تاریکی چھا جائے گی اَور تُم غیب بینی نہ کروگے۔نبیوں کے اُوپر سُورج غروب ہو جائے گا،اَور دِن اَندھیرا ہو جائے گا۔7رَوشن ضمیر شرمندہ ہوں گےاَور غیب بین بے عزّت ہوں گے۔وہ اَپنا مُنہ چھُپا لیں گےکیونکہ خُدا کی طرف سے کویٔی جَواب نہ ہوگا۔“8لیکن مَیں یَاہوِہ کی رُوح کی قُوّت سےبھر گیا ہُوں،اَور اِنصاف اَور طاقت سے معموُر ہُوں،تاکہ یعقوب کو اُس کی سرکشی،اَور اِسرائیل کو اُس کے گُناہ بتاؤں۔9اَے یعقوب کے گھرانے کے سردارو، سُنو،اَور اِسرائیل کے گھرانے،تُم جو اِنصاف کے خِلاف کرتے ہواَور راستی کو مروڑتے ہو، سُنو؛10تُم جو صِیّونؔ کو خُونریزی سے،اَور یروشلیمؔ کو شرارت سے تعمیر کرتے ہو۔11اُس کے سردار رشوت لے کر اِنصاف کرتے ہیں،اُس کے کاہِنؔ قیمت لے کر تعلیم دیتے ہیں،اَور اُس کے نبی رُوپیہ لے کر قِسمت بتاتے ہیں۔پھر بھی وہ یَاہوِہ کی طرف متوجّہ ہوتے ہیں،”اَور کہتے ہیں، کیا یَاہوِہ ہمارے درمیان نہیں ہے؟ہمارے اُوپر کویٔی بُلا نہیں آئے گی۔“12اِس لیٔے صِیّونؔ تمہاری وجہ سےکھیت کی طرح ہل سے جوتا جائے گا،یروشلیمؔ کھنڈر ہو جائے گا،ہیکل کا پہاڑ جھاڑیوں سے ڈھکا ہُواٹیلہ بَن جائے گا۔