میکاہؔ1urd_oucv
1سامریہؔ اَور یروشلیمؔ کی بابت یَاہوِہ کا کلام جو شاہانِ یہُوداہؔ یُوتامؔ و آحازؔ اَور حِزقیاہؔ کے ایّام میں موریشیت کے میکاہؔ پر رُویا میں نازل ہُوا۔2اَے سَب لوگو، سُنو،اَے زمین اَور اُس کی معموُری، کان لگاؤ،تاکہ یَاہوِہ قادر، ہاں یَاہوِہاَپنے مُقدّس مَسکن سے تمہارے خِلاف گواہی دے۔