یَشعیاہ57
1صادق ہلاک ہوتے ہیں،اَور کویٔی اِس بات کو خاطِر میں نہیں لاتا؛خُداپرست اُٹھا لیٔے جاتے ہیں،اَور کویٔی نہیں سمجھتاکہ راستباز اِس لیٔے اُٹھا لیٔے جاتے ہیںتاکہ وہ آفت سے بچ سکیں۔2راستی پر چلنے والےسلامتی میں داخل ہوتے ہیں؛اَور موت کی حالت میں آرام پاتے ہیں۔3”لیکن تُم اَے جادُوگرنی کے بیٹو،اَور زانی اَور فاحِشہ کی اَولاد اِدھر آؤ!4تُم کس کا مضحکہ اُڑاتے ہو؟اَور کس پر مُنہ پھاڑتےاَور زبان درازی کرتے ہو؟کیا تُم باغی نَسلاَور جھوٹوں کی اَولاد نہیں ہو؟5تُم جو بلُوط کے درختوں کے درمیاناَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے شہوت میں غرق ہو جاتے ہو؛وادیوں میں اَور چٹّانوں کے شگافوں کے درمیاناَپنے بچّوں کو ذبح کرتے ہو۔6وادی کے چِکنے پتّھر ہی تیرا بَخرہ ہیں؛وُہی، ہاں وُہی تیرا حِصّہ ہیں۔ہاں، اُن کے لیٔے تُم تپاون دیتے ہواَور اناج کو بطور ہدیہ پیش کرتے ہو۔کیا میں اِن باتوں سے خُوش ہوؤں؟7ایک اُونچے اَور بُلند پہاڑ پر تُونے اَپنا بِستر بچھایا ہے؛وہیں تُو اَپنی قُربانیاں پیش کرنے کو چڑھ گئی۔8اَپنے دروازوں اَور چوکھٹوں کے پیچھےتُم نے معبُودوں کا نِشان بنایا۔مُجھے بھُلا کر تُم نے اَپنا بِستر کھول دیا،تُم اُس پر چڑھی اَور اُسے خُوب کشادہ کیا؛اَور جِن جِن کے بِستر تُجھے پسند آئے اَور تُم نے اُنہیں عُریاں دیکھا،اُن کے ساتھ تُم نے عہد کر لیا۔9تُم خُوب مُعطّر ہوکرزَیتُون کا تیل لے کر تُم مولکؔ یعنی بادشاہ کے پاس گئی۔تُم نے اَپنے سفیر دُور دراز بھیج دئیے؛یہاں تک کہ تُم خود موت کی سلطنت میں گزر گئی!10اَپنی اِن روِشوں کے باعث تُم تھک گئیں،پھر بھی یہ نہ کہا، ’یہ بے فائدہ ہے۔‘تُجھے اَیسا لگا گویا تیری توانائی لَوٹ آئی،اِس لیٔے تُونے نقاہت محسُوس نہ کی۔11”آخِر تُو کس سے اِس قدر خوفزدہ اَور سہمی ہُوئی ہےکہ تُونے مُجھ سے بےوفائی کی،اَور مُجھے یاد تک نہ کیانہ ہی دِل میں اِن باتوں پر غور کیا؟کیا یہ اِس لیٔے نہیں کہ میں بہت عرصہ سے خاموش رہاجو تُو میرا خوف نہیں رکھتی؟12مَیں تیری راستبازی کو اَور تیرے کاموں کو ظاہر کر دُوں گا،اَور اُن سے تُجھے کچھ فائدہ نہ ہوگا۔13جَب تُو مدد کے لیٔے چِلّایٔے،تَب تیرے جمع کئے ہُوئے بُت ہی تُجھے بچائیں!لیکن ہَوا اُن سَب کو اُڑا لے جائے گی،محض ایک سانس اُن کو اُڑا لے جائے گی۔لیکن جو شخص مُجھ میں پناہ لیتا ہےوہ زمین کا مالک ہوگااَور میرے مُقدّس پہاڑ کا بھی وارِث ہوگا۔“