1”زور سے چِلّا، بالکُل نہ جِھجک۔نرسنگے کی مانند اَپنی آواز بُلند کر۔میرے لوگوں پر اُن کی سرکشیاَور یعقوب کے گھرانے پر اُن کے گُناہ ظاہر کر دے۔2کیونکہ روز بروز وہ میرے طالب ہوتے ہیں؛اَور میری راہیں جاننے کے اِس طرح مُشتاق نظر آتے ہیں،جَیسے کویٔی قوم راستی پر چلتی ہواَور جِس نے اَپنے خُدا کے اَحکام کو فراموش نہیں کیا۔وہ مُجھ سے مُنصِفانہ فیصلے طلب کرتے ہیںاَور خُدا کی نزدیکی کے مُشتاق نظر آتے ہیں3وہ کہتے ہیں، ’ہم نے روزے کس لیٔے رکھے،جَب کہ تُونے اُنہیں دیکھا تک نہیں؟ہم فروتن ہُوئے،اَور تُونے دھیان نہیں دیا۔‘”پھر بھی اَپنے روزے کے دِن تُم اَپنی ہی مرضی پُوری کرتے ہواَور اَپنے تمام کارندوں سے ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہو۔4تمہارا روزہ لڑنے جھگڑنےاَور ایک دُوسرے کو بُری طرح گھونسے مارنے پر ختم ہوتاہے۔جَیسا روزہ تُم اَب رکھتے ہو اُس سے یہ توقع نہیں کی جا سکتیکہ تمہاری فریاد عالمِ بالا پر سُنی جائیگی۔5کیا مَیں نے اَیسا روزہ پسند کیا ہے،کہ اِنسان محض روزہ کے دِن ہی نَفس کُشی کرے،سَرکنڈے کی طرح اَپنے سَر کو جُھکائے،اَور ٹاٹ اَور راکھ بچھا کر اُس پر بیٹھا رہے؟کیا اِسی کو تُم روزہ اَور اَیسا دِن کہتے ہو،جو یَاہوِہ کو مقبُول ہو؟6”روزہ جو میری پسند کا ہے، کیا وہ یہ نہیں:کہنا اِنصافی کی زنجیروں توڑی جایٔیںجُوئے کی رسّیاں کھول دی جایٔیں،مظلوموں کو آزاد کیا جائےاَور ہر جُوا توڑ دیا جائے؟7کیا وہ یہ نہیں کہ اَپنی روٹی میں بھُوکوں کو شریک کرےاَور مارے مارے پھرتے ہُوئے مسکینوں کو آسرا دےجَب کسی کو ننگا دیکھے تو اُسے کپڑے پہنائے،اَور اَپنے ہم جنس سے روپوشی نہ کرے۔8تَب تیری رَوشنی طُلوع صُبح کی طرح پھوٹ نکلے گی،اَور تُو جلد صحتیاب ہوگا؛تَب تیری راستبازی تیرے آگے آگے چلے گی،اَور یَاہوِہ کا جلال پیچھے سے تیری حِفاظت کرےگا۔9تَب تُو پُکارے گا اَور یَاہوِہ تُجھے جَواب دیں گے؛تُو دُہائی دے گا اَور وہ کہیں گے: مَیں حاضِر ہُوں۔”اگر تُو ظُلم ڈھانا اَور دُوسروں پر اُنگلی اُٹھانا چھوڑ دے،اَور بدگوئی سے باز آ جائے،10اگر تُو بھُوکے کی دِل کھول کر مدد کرےاَور مظلوم کی حاجتیں پُوری کرے،تو تیرا نُور تاریکی میں چمکے گا،اَور تیری رات، دوپہر کی مانند ہوگی۔11یَاہوِہ ہمیشہ تیری رہنمائی کریں گے؛اَور خشک سالی میں تیری ضرورتیں پُوری کریں گےاَور تیری ہڈّیوں کو تقویّت دیں گے۔تُو سیراب باغ کی مانند ہوگا،اَور ایک اَیسے چشمے کی مانند جِس کا پانی کبھی نہیں سُوکھتا۔12تیرے لوگ پُرانے کھنڈروں کو پھر سے تعمیر کریں گےاَور قدیم بُنیادوں کو پھر سے کھڑا کریں گے؛اَور تُو شکستہ دیواروں کا مِعمار،اَور سڑکوں کو قِیام گاہوں کے ساتھ بحال کرنے والا کہلائے گا۔13”اگر تُو سَبت کے روز اَپنے قدم روکے رکھےاَور میرے مُقدّس دِن میں اَپنی مرضی پُوری کرنے سے باز آئے،اگر تُو سَبت کو راحت اَور یَاہوِہ کا مُقدّس اَور قابل اِحترام دِن مانے،اگر تُو اُس کی تعظیم کی خاطِر اُس دِن کاروبار نہ کرےاَور اَپنی خُوشی پُوری کرنے اَور فُضول گُفتگو سے باز رہے،14تَب تُو یَاہوِہ میں مسرُور ہوگا،اَور مَیں تُجھے زمین کی بُلندیوں تک پہُنچا دوں گااَور تیرے باپ یعقوب کی مِیراث میں سے تُجھے کھِلاؤں گا۔“کیونکہ یَاہوِہ ہی کے مُنہ سے یہ اِرشاد ہُواہے۔