یَشعیاہ56

سارے قوموں کی نَجات

1یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:”اِنصاف کو قائِم رکھّواَور وُہی کرو جو صحیح ہے،کیونکہ تیری نَجات قریب ہےاَور میری راستی جلد عیاں ہوگی۔2مُبارک ہے وہ شخص جو اِس پر عَمل کرتا ہے،اَور وہ آدمی جو اِس پر قائِم رہتاہے،جو سَبت کو ناپاک کئے بِنا اُسے مانتا ہےاَور اَپنا ہاتھ ہر قِسم کی بدی سے روکے رکھتا ہے۔“
3کویٔی پردیسی جو یَاہوِہ سے مِل چُکاہے یہ نہ کہے،”یَاہوِہ یقیناً مُجھے اَپنے لوگوں سے جُدا کر دیں گے۔“اَور کوئی خواجہ سرا شکایت نہ کرے۔”کہ میں تو محض سُوکھا درخت ہُوں۔“4کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:”وہ خواجہ سرا جو میری سَبت کو مانتے ہیں،اَور اُن کاموں کو اِختیار کرتے ہیں جو مُجھے پسند ہیںاَور میرے عہد پر قائِم رہتے ہیں5میں اُنہیں اَپنی ہیکل اَور اُس کی چار دیواری میںاَیسا نام اَور نِشان دُوں گاجو بیٹوں اَور بیٹیوں سے بھی بڑھ کر ہوگا؛میں اُن کو ایک اَبدی نام دُوں گاجو کبھی مٹایا نہ جائے گا۔6اَور پردیسی لوگ جو اَپنے آپ کو یَاہوِہ سے وابستہ کرتے ہیںتاکہ اُن کی خدمت کریں،اَور اُن کے نام کو عزیز رکھیںاَور اُن کی عبادت کریں،وہ سَب جو سَبت کو مانتے ہیں اَور اُسے ناپاک نہیں کرتےاَور میرے عہد پر قائِم رہتے ہیں7اُن سَب کو میں اَپنے مُقدّس پہاڑ پر لاؤں گااَور اُنہیں اَپنی دُعا کے گھر میں شادمان کروں گا۔اُن کی سوختنی نذریں اَور ذبیحےمیرے مذبح پر مقبُول ہوں گے؛کیونکہ میرا گھرسَب قوموں کے لیٔے دعا کا گھر کہلائے گا۔“8یَاہوِہ قادر مختارجو اِسرائیل کے جَلاوطنوں کو جمع کرتا ہے، فرماتے ہیں:”میں اَوروں کو بھی جمع کرکے اُن کے ساتھ مِلا دُوں گاجو پہلے ہی جمع کر دئیے گیٔے ہیں۔“

بدکاروں کے خِلاف خُدا کا اِلزام

9آؤ، اَے دشت کے سَب حَیوانو،آؤ اَور کھاؤ، اَے جنگل کے سَب درندو!10اِسرائیل کے پہرےدار اَندھے ہیںوہ سَب جاہل ہیں؛وہ سَب گُونگے کُتّے ہیں،جو بھونک نہیں سکتے؛وہ پڑے پڑے خواب دیکھتے رہتے ہیں،اَور اُنہیں نیند پسند ہے۔11وہ بھُوکے کُتّے ہیں؛جو کبھی سیر نہیں ہوتے۔وہ نادان چرواہے ہیں؛وہ سَب اَپنی اَپنی راہ کو پھر گیٔے،اَور ہر ایک اَپنا ہی نفع ڈھونڈتا ہے۔12ہر ایک پُکارتا ہے: ”آؤ، میں مے لاتا ہُوں!ہم شراب پی کر مست ہو جایٔیں گے!اَور کل بھی آج ہی کی طرح ہوگا،بَلکہ اِس سے بھی بہت بہتر!“