1شگیَونوتؔ باجے پر حبقُّوقؔ نبی کی دعا۔2اَے یَاہوِہ، مَیں نے شہرت سُن لی ہے؛اَور اَے یَاہوِہ مَیں آپ کے کاموں سے خوفزدہ ہوں۔ہمارے دِنوں میں اُنہیں بحال کریں،ہمارے زمانوں میں اُن کی شہرت بنائے رکھیں؛قہر میں رحم کو یاد فرمائیں۔3خُدا تیمانؔ سے آیا،قُدُّوس پارانؔ پہاڑ سے۔اُن کے جلال نے آسمان کو ڈھانپ لیااَور زمین اُن کی تعریف سے معموُر ہو گئی۔4اُن کا جلوہ طُلوع ہوتے ہُوئے سُورج کی مانند تھا؛اُن کے ہاتھ سے کرنیں پھوٹتی تھیں،جِن میں اُن کی قُدرت چھپی ہُوئی تھی۔5وَبا اُن کے آگے چلتی تھی؛مَری اُن کے قدموں کے پیچھے تھی۔6وہ کھڑا ہُوئے اَور زمین تھرتھرا گئی،اُنہُوں نے نگاہ کی اَور قومیں کانپ گئیں۔قدیم پہاڑ چُورچُور ہو گئےاَور قدیم ٹیلے گِر گیٔے۔لیکن وہ ہمیشہ آگے بڑھتے رہتے ہیں۔7مَیں نے کوشن کے خیموں کو مُصیبت میں دیکھا،اَور مُلک مِدیان کے رِہائشی قِیام گاہیں غم میں ہیں۔8اَے یَاہوِہ کیا تُو دریاؤں سے ناراض تھا؟کیا تیرا قہر چشموں پر تھا؟کیا تیرا غضب سمُندر پر تھاجَب تُو گھوڑوںاَور اَپنے فتح مند رتھوں پر سوار ہُوا؟9آپ نے اَپنی کمان کو غلاف سے نکالا،آپ نے بہت سے تیر لانے کو کہا۔آپ نے زمین کو دریاؤں سے چیر ڈالا؛10پہاڑوں نے تُجھے دیکھا اَور جھٹپٹا اُٹھے۔سیلاب گزر گئے، سمُندر چیخےاَور موجیں بُلند ہُوئیں۔11آپ کی اُڑنے والے تیروں کی رَوشنیاَور نیزے کی چمک سےسُورج اَور چاند آسمان میں ٹھہر گیٔے۔12آپ اَپنے غضب میں زمین پر سے گزرےاَور اَپنے قہر میں تُونے قوموں کو کُچل دیا۔13آپ اَپنے لوگوں کو مخلصی دینے نکلے تھے،اَپنے ممسوح کو بچانے کے لیٔے۔آپ نے ظالِم مُلکوں کے رہنما کو کُچل دیا،آپ نے اُسے سَر سے پاؤں تک ننگا کر دیا۔ سلاہ14جَب اُس کے بہادر ہمیں مُنتشر کرنے کے لیٔے گھر آئے،وہ اُن بُرے لوگوں کو گھُور رہے تھے جو چھپے ہوئے تھے۔اُنہیں نگل والے ہوں۔تو تُونے اُس کے نیزے سے اُس کا سَر پھوڑ دیا۔بدبخت جو چھپے ہوئے تھے۔15تُونے سیلاب کو مسلتے ہُوئےاَپنے گھوڑوں سے سمُندر کو روند ڈالا۔16مَیں نے سُنا اَور میرا دِل دہل گیا،اُس آواز سے میرے ہونٹ تھرتھرانے لگے؛میری ہڈّیاں گلنے لگیں،اَور میری ٹانگیں کانپنے لگیں۔پھر بھی میں صبر سے مُصیبت کے دِن کا اِنتظار کروں گاجو ہمارے اُوپر حملہ کرنے والی قوم پر آنے کو ہے۔17اگرچہ اَنجیر کا درخت نہ پھُولےاَور تاک میں انگور نہ لگیں،زَیتُون پھل نہ دےاَور کھیتوں میں پیداوار نہ ہو،اَور بھیڑ خانوں میں بھیڑیں نہ ہوںاَور مویشی خانے میں مویشی نہ ہوں۔18پھر بھی مَیں یَاہوِہ میں مسرُور رہُوں گا،میں اَپنے مُنجّی خُدا سے خُوش ہوں گا۔19یَاہوِہ قادر میری قُوّت ہے؛وہ میرے پاؤں کو ہِرنی کے پاؤں جَیسے بناتا ہے،وہ مُجھے اُونچی بُلندیوں پر چڑھنے کے قابل بناتا ہے۔ موسیقی ہدایت کار کے لیٔے، تاردار سازوں پر۔