زبُور53urd_oucv
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ ماحلتھکے سُرپر مَبنی داویؔد کا مشکیل۔
1احمق اَپنے دِل میں کہتاہے،”کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔“وہ سبھی بگڑ گیٔے ہیں اَور اُن کی روِشیں نہایت شرمناک ہیں؛اُن میں کویٔی نہیں جو نیکی کرتا ہو۔2خُدا آسمان پر سے نیچےبنی آدمؔ پر نگاہ کرتے ہیںتاکہ دیکھیں کہ کویٔی دانشمنداَور کویٔی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔3وہ سَب کے سَب خُدا سے گُمراہ ہو گئے، اَور سَب ایک ساتھ بگڑ گیٔے؛اُن میں کویٔی بھی اِنسان نہیں جو نیکی کرتا ہو،ایک بھی نہیں۔4خُدا پُوچھتے ہیں کیا بدکار یہ کبھی نہ سیکھیں گے؟جو میری اُمّت کو اَیسے کھا جاتے ہیں جَیسے اِنسان روٹی کھاتا ہےاَورجو خُدا کا نام کبھی نہیں لیتے۔5لیکن وہاں اُن پر بےحد خوف طاری ہو گیا،جہاں ڈرنے کی کویٔی بات ہی نہ تھی۔خُدا نے تمہارا محاصرہ کرنے والوں کی ہڈّیاں بِکھیر دیں؛تُم نے اُنہیں شرمندہ کر دیا کیونکہ خُدا نے اُنہیں ذلیل کیا۔6کاش کہ اِسرائیل کی نَجات صِیّونؔ میں سے ہوتی!جَب خُدا اَپنے لوگوں کو بحال کریں گے،تَب یعقوب خُوش اَور اِسرائیل شادمان ہوگا!