زبُور52urd_oucv

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔

داویؔد کا مشکیل۔‏جَب دوئیگؔ اِدُومی نے جا کر شاؤل کو بتایا، ”داویؔد احِیملکؔ کے گھر میں ٹھہرے ہیں۔“

1اَے زبردست اِنسان، آپ بدی پر فخر کیوں کرتے ہیں؟تُم جو خُدا کی نظر میں ذلیل ہو،دِن بھر شیخی کیوں بگھارتے ہو؟2اَے دغابازتمہاری زبان محض تباہی کے منصُوبے بناتی ہے،وہ ایک تیز اُسترے کی مانند ہے۔3تُم نیکی کی بہ نِسبت بدی کو،اَور سچّائی کی بہ نِسبت جھُوٹ کو زِیادہ عزیز رکھتے ہو4اَے دغاباز زبان،تُو ہر ضرر رساں بات کو پسند کرتی ہے۔
5یقیناً خُدا تُجھے ہمیشہ کے لیٔے برباد کر ڈالیں گے؛وہ تُمہیں تمہارے خیمہ میں سے پکڑکر نکال دیں گے؛اَور تُجھے زندوں کی زمین سے اُکھاڑ ڈالیں گے۔6راستباز اُسے دیکھ کر ڈر جایٔیں گے؛اَور یہ کہہ کر اُس پر ہنسیں گے:7”دیکھو، یہ وُہی آدمی ہےجِس نے خُدا کو اَپنی محکم قلعہ بنانے کی بجائےاَپنی دولت کی فراوانی پر بھروسا کیااَور دُوسروں کو تباہ کرکے خُود مضبُوط بَن گیا!“
8لیکن مَیں زَیتُون کے اُس درخت کی مانند ہُوںجو خُدا کے گھر میں سرسبز و شاداب رہتاہے؛میں خُدا کی لافانی مَحَبّت پر ابدُالآباد تک بھروسا رکھتا ہُوں۔9خُدا، آپ ہی نے جو کچھ کیا ہے اُس کے لیٔے میں ہمیشہ آپ کی سِتائش کرتا رہُوں گا؛مُجھے آپ کے ہی نام کی آس ہوگی۔اَور مَیں آپ کے مُقدّسین کے سامنےآپ کے نام کی خوبیاں بَیان کروں گا۔