زبُور43urd_oucv

1اَے خُدا، میرا اِنصاف کریں،اَور ایک بے دین قوم کے خِلافمیری وکالت کریں؛اَور دغاباز اَور بدکار لوگوں سےمُجھے چھڑائیں۔2آپ ہی خُدا میرے محکم قلعہ ہیں،آپ نے کیوں مُجھے ترک کر دیا؟میں دُشمن کے ظُلم کے باعث،کیوں ماتم کرتا پھروں؟3اَپنا نُور اَور اَپنی سچّائی ظاہر کریں،وُہی میری رہبری کریں؛وُہی مُجھے آپ کے مُقدّس پہاڑ پر،اَور آپ کی قِیام گاہ تک پہُنچا دیں۔4تَب میں خُدا کے مذبح کے پاس جاؤں گا،اَور خُدا کے پاس جو میری خُوشی اَور میری شادمانی ہیں۔اَے خُدا، میرے خُدا!میں بربط پر آپ کی سِتائش کروں گا۔
5اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟اَور تُو میرے اَندر اِس قدر بےچین کیوں ہے؟خُدا سے اُمّید رکھ،کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّیاَور اَپنے خُدا کی سِتائش کروں گا۔