زبُور15urd_oucv
داویؔد کا زبُور۔
1اَے یَاہوِہ، آپ کے مَقدِس میں کون رہے گا؟آپ کے مُقدّس پہاڑ پر کون سکونت کرےگا؟2اَور جِس کا کِردار بے اِلزام ہے،وہ جو راستبازی پر چلتا ہے،اَور اَپنے دِل سے سچ بولتا ہے،3جو اَپنی زبان سے جھُوٹے اِلزام نہیں لگاتا،اَور اَپنے ہمسایہ سے بدی نہیں کرتااَور نہ کسی پڑوسی کو بدنام کرتا ہے،4یَاہوِہ کی نگاہ میں جو کمینے اِنسان کو حقیر جانتا ہے،لیکن جو یَاہوِہ کا خوف مانتے ہیں اُن کا اِحترام کرتا ہے؛جو قَسم کھا کر اُسے توڑتا نہیںخواہ اُسے نُقصان ہی کیوں نہ اُٹھانا پڑے؛5جو اَپنا رُوپیہ سُود پر نہیں دیتا؛اَور بے قُصُور کے خِلاف رشوت نہیں لیتا۔اَیسے کام کرنے والاکبھی جنبش نہ کھائے گا۔