زبُور132urd_oucv
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
1اَے یَاہوِہ، داویؔد کواَور اُن تمام مُصیبتوں کو جو اُنہُوں نے اُٹھائی ہیں، یاد فرمائیں۔2اُنہُوں نے یَاہوِہ سے قَسم کھائیاَور یعقوب کے قادر سے مَنّت مانی ہے:3”میں اَپنے گھر میں داخل نہ ہوں گااَور نہ اَپنے پلنگ پر جاؤں گا۔4نہ میں اَپنی آنکھوں میں نیند آنے دُوں گا،اَور نہ اَپنی پلکوں کو جھپکنے دُوں گا،5جَب تک کہ میں یَاہوِہ کے لیٔے کویٔی مقام،اَور یعقوب کے قادر خُدا کے لیٔے کویٔی مَسکن نہ ڈھونڈ لُوں۔“6ہم نے اِفراتہؔ میں اُس کی خبر سُنی،اَور یعؔار کے کھیتوں میں اُسے پا لیا:7”چلو ہم اُن کی قِیام گاہ میں چلیں؛اَور ہم اُن کے پاؤں کی چوکی کے آگے سَجدہ کریں۔8’اَے یَاہوِہ خُدا، اُٹھیں، آپ اَپنی قُدرت کے صندُوق سمیت،اَپنی آرامگاہ میں داخل ہوں۔9آپ کے کاہِنؔ راستی سے مُلبّس ہوں؛اَور آپ کے مُقدّسین خُوشی کے نعرے ماریں۔‘ “10اَپنے خادِم داویؔد کی خاطِر،اَپنے ممسوح کو ردّ نہ کریں۔11یَاہوِہ نے داویؔد سے قَسم کھا کر وعدہ کیا ہے،ایک سچّا وعدہ جسے وہ ہرگز نہ توڑیں گے:”اُن کی نَسل میں سےایک شخص اُن کے تخت پر بیٹھے گا۔12اگر تمہارے فرزند میرے عہداَور میری شہادتوں پرجو میں اُنہیں سِکھاؤں گا عَمل کریں،تو اُن کے فرزند بھیہمیشہ آپ کے تخت پر بیٹھیں گے۔“13کیونکہ یَاہوِہ نے صِیّونؔ کو چُن لیا ہے،یَاہوِہ نے اُسے اَپنے مَسکن کے لیٔے پسند فرمایاہے:14”یہ ہمیشہ کے لیٔے میری آرامگاہ ہے؛اَور یہاں میں تخت نشین رہُوں گا کیونکہ یہی میری خواہش ہے۔15میں اُس کے رزق میں بڑی برکت دُوں گا؛اَور اُس کے مسکینوں کو روٹی سے سیر کروں گا۔16میں اُس کے کاہِنوں کو نَجات سے مُلبّس کروں گا،اَور اُس کے مُقدّس ہمیشہ خُوشی سے گاتے رہیں گے۔17”یہاں میں داویؔد کے لیٔے ایک سینگ پیدا کروں گااَور اَپنے ممسوح کے لیٔے ایک چراغ رَوشن کروں گا۔18میں اُس کے دُشمنوں کو شرم کا لباس پہناؤں گا،لیکن اُس کے سَر کا تاج جگمگاتا رہے گا۔“