زبُور130urd_oucv
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
1اَے یَاہوِہ، میں گہرائیوں میں سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛2اَے خُداوؔند، میری آواز سُن لیں۔میری اِلتجائے رحم پرآپ کے کان متوجّہ ہوں۔3اگر آپ اَے یَاہوِہ، گُناہوں کو حِساب میں لائیں،تو اَے خُداوؔند، کون کھڑا رہ سکےگا؟4لیکن مغفرت آپ کے ہاتھ میں ہے؛تاکہ آپ کا خوف مانا جائے۔5میں یَاہوِہ کی راہ دیکھتا ہُوں، میری جان منتظر ہے،اَور مَیں اُن کے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔6پہرےدار صُبح کا جِتنا اِنتظار کرتے ہیںاُن کے صُبح کے اِنتظار سے کہیں زِیادہ،میری جان خُداوؔند کی منتظر ہے۔7اَے اِسرائیل! یَاہوِہ پر اُمّید لگائے رکھو،کیونکہ اُن کے ہاتھ میں لافانی مَحَبّت ہےاَور اُن ہی کے پاس پُورا فدیہ ہے۔8یَاہوِہ خُود اِسرائیل کا فدیہ دے کر،اُنہیں اُن کی تمام بدکاری سے چھُڑائیں گے۔