زبُور126urd_oucv

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔

1جَب یَاہوِہ اسیروں کو واپس صِیّونؔ لے آئے،تَب ہم اَیسے تھے گویا خواب دیکھ رہے ہیں۔2تَب ہمارا مُنہ ہنسی سے بھرا تھا،اَور ہماری زبان پر خُوشی کے نغمے تھے۔تَب قوموں کے درمیان یہ کہا جانے لگا،”یَاہوِہ نے اُن کے لیٔے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔“3یَاہوِہ نے ہمارے لیٔے عظیم کام کئے ہیں،اَور ہم خُوشی سے پھُولے نہیں سماتے۔
4اَے یَاہوِہ، نِیگیوؔ کی دریاؤں کی مانند،ہمیں بحال کر دیں۔5جو آنسُوؤں کے ساتھ بوتے ہیںوہ خُوشی کے نغموں کے ساتھ کاٹیں گے۔6جو بونے کے لیٔے بیج اُٹھاکرروتا ہُوا جاتا ہے،وہ پُولے اُٹھاکرہنستا ہُوا واپس ہوگا۔