1اَے میرے بیٹے! اگر تُم میری باتیں قبُول کرواَور میرے اَحکام اَپنے دِل میں رکھو،2اَور حِکمت کی طرف کان لگاؤاَور فہم سے اَپنا دِل لگائے رکھو،3اَور اگر تُم بصیرت کے لیٔے پُکارواَور فہم کے لیٔے آواز بُلند کرو،4اَور تُم اُسے چاندی کی مانند ڈھونڈواَور کسی پوشیدہ خزانہ کی مانند اُس کی تلاش کرو،5تَب تُم یَاہوِہ کے خوف کو سمجھ پاؤگےاَور یَاہوِہ کا علم حاصل کروگے۔6کیونکہ یَاہوِہ حِکمت بخشتے ہیں؛اَور علم اَور فہم اُن ہی کے مُنہ سے نکلتے ہیں۔7وہ راستبازوں کے لیٔے مدد تیّار رکھتے ہیں،اَور راست رَو کے لیٔے ڈھال ثابت ہوتے ہیں،8کیونکہ وہ اِنصاف کے راستوں کی نگہبانی کرتے ہیںاَور اَپنے وفاداروں کی راہ کی حِفاظت کرتے ہیں۔9تَب تُم حق اَور راستیاَور صحیح، الغرض ہر اَچھّی راہ کو سمجھ پاؤگے۔10کیونکہ حِکمت تمہارے دِل میں داخل ہوگی،اَور علم تمہاری جان کو فرحت بخشےگا۔11شعور تمہارا نگہبان ہوگا،اَور فہم تمہاری حِفاظت کرےگا۔12حِکمت تُمہیں بدکار لوگوں کی راہوں سے،اَور کَج گو کی باتوں سے بچائے گی،13جو راہ راست کو چھوڑ دیتے ہیںتاکہ تاریک راہوں پر چلیں،14جو بدکاری سے خُوش ہوتے ہیںاَور شرارت کے کام کرکے مسرُور ہوتے ہیں،15جِن کی راہیں ٹیڑھی ہیںاَور جِن کی روِشیں پُر فریب ہیں۔16وہ تُمہیں فاحِشہ عورت سے،اَور اُس بدچلن بیوی کی دلفریب باتوں سے بھی بچائے گی،17جِس نے اَپنی جَوانی کے ساتھی کو چھوڑ دیااَور اُس عہد کو بھُول گئی جو اُس نے خُدا کے سامنے باندھا تھا۔18کیونکہ اُس فاحِشہ کا گھر موت کی طرف کھینچتا ہےاَور اُس کی راہیں پاتال کو جاتی ہیں۔19جو بھی اُس کے پاس جاتا ہے لَوٹ کر نہیں آتااَور نہ عتّئیؔ کبھی زندگی کی راہیں پاتاہے۔20حِکمت سے تُم نیک لوگوں کی راہوں پر چلوگےاَور راستبازوں کے راہوں پر قائِم رہوگے۔21کیونکہ راستباز مُلک میں آباد رہیں گے،اَور کامل اُس میں بسے رہیں گے؛22لیکن بدکار زمین پر سے کاٹ ڈالے جایٔیں گے،اَور بدکار اُس مُلک میں سے اُکھاڑ پھینکے جایٔیں گے۔