امثال1urd_oucv
1داویؔد کے بیٹے اِسرائیل کے بادشاہ شُلومونؔ کی امثال:2جو حِکمت اَور تربّیت حاصل کرنے؛فہم اَور ادراک کی باتیں سمجھنے؛3تربّیت پذیر اَور مصلحت اَندیش زندگی حاصل کرنے،اَور اَیسے کام کرنے کے لیٔے ہیں جو صحیح راست اَور عادلانہ ہو؛4اَورجو سادہ دِلوں کو ہوشیاری،اَور جَوان کو علم اَور شعور بخشنے کے لیٔے ہیں۔5تاکہ دانا اُنہیں سُن کر اَپنی سمجھ میں اِضافہ کریں،اَور صاحبِ فہم ہدایت پائیں۔6اَور تمثیلوں، اُن کے معنوں،اَور دانشمندوں کے اقوال اَور مُعمّوں کو سمجھ سکیں۔7یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہےلیکن احمق حِکمت اَور تربّیت کو حقیر جانتے ہیں۔