یرمیاہؔ8urd_oucv
1” ’یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ اُس وقت یہُودیؔہ کے بادشاہوں، حاکموں، کاہِنوں اَور نبیوں اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کی ہڈّیاں اُن کی قبروں سے نکالی جایٔیں گی۔2اَور اُنہیں سُورج، چاند اَور دیگر اجرامِ فلکی کے سامنے پھیلا دیا جائے گا جِن سے وہ مَحَبّت رکھتے، جِن کی خدمت کرتے، جِن کی پیروی کرتے اَور جِن سے صلاح لیتے اَور جِن کی عبادت کرتے تھے۔ اِن ہڈّیوں کو نہ تو وہ جمع کریں گے اَور نہ ہی دفنائی جایٔیں گی بَلکہ وہ فُضلہ کی مانند زمین پر پڑی رہیں گی۔3قادرمُطلق یَاہوِہیُوں فرماتے ہیں، تَب اِس بد ذات قوم کے بچے ہُوئے لوگ اُن سَب مقاموں میں جِس میں سے مَیں نے اُنہیں جَلاوطن کر دیا ہے وہاں وہ زندگی سے زِیادہ موت کی آرزُو کریں گے۔‘