1بابیل اَور کَسدیوںکے مُلک کے متعلّق یَاہوِہ نے یرمیاہؔ نبی کی مَعرفت یہ کلام فرمایا،2”قوموں میں اعلان اَور مُنادی کرو،پرچم اُٹھاؤ اَور مُنادی کرو،کویٔی بات پوشیدہ نہ رکھو بَلکہ اعلان کرو،’بابیل تسخیر کیا جائے گا؛بیلؔ معبُود رُسوا ہوگا،اَور مرُودکؔ معبُود دہشت زدہ ہوگا۔اُس کے تمام بُت شرمندہ ہوں گے،اَور اُس کے بُت دہشت زدہ کر دیئے جایٔیں گے۔‘3شمال کی جانِب سے ایک قوم اُس پر حملہ کرےگی،اَور اُس کے مُلک کو اُجاڑ دے گی۔اَور وہاں کویٔی باشِندہ نہ رہے گا؛آدمی اَور جانور دونوں بھاگ جائیں گے۔4”اُن دِنوں میں اَور اُس وقت پر،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے،”بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ ایک ساتھ جمع ہوکر اَور مِل کر،اَور روتے ہُوئے یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ڈھونڈیں گے۔5وہ صِیّونؔ کا راستہ دریافت کریں گے،اَور اَپنے رُخ صِیّونؔ کی طرف کریں گے۔وہ آکر یَاہوِہ سے،اَبدی عہد باندھیں گے،جسے فراموش نہ کیا جائے گا۔6”میری قوم بھٹکی ہُوئی بھیڑوں کی مانند ہیں؛اُن کے چرواہوں نے اُنہیں گُمراہ کر دیا تھا،اَور اُنہیں پہاڑوں پر مارے مارے پھرنے دیا۔وہ پہاڑوں اَور ٹیلوں پر بھٹکتے پھرےاَور اَپنی آرامگاہ بھُول گئیں۔7جو کویٔی اُنہیں پاتا تھا اُنہیں نگل جاتا تھا؛اُن کے دُشمن کہتے تھے، ’اِس میں ہمارا کویٔی قُصُور نہیں ہے،کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا جو اُن کا حقیقی چراگاہ،اَور اُن کے آباؤاَجداد کی اُمّید تھا۔‘8”بابیل میں سے بھاگ جاؤ؛اَور کَسدیوں کا مُلک چھوڑ دو،اَور اُن بکروں کی مانند بنو جو گلّہ کی رہنمائی کرتے ہیں۔9کیونکہ مَیں شمال کی سرزمین سےمُختلف زبردست قوموں کا ایک گِروہ اُبھاروں گا۔اَور اُسے بابیل کے خِلاف لے آؤں گا۔وہ اُس کے مقابل صف آرا ہوں گے،اَور شمال کی جانِب سے اُس پر قبضہ کر لیں گے۔اُن کے تیر تجربہ کار فَوجیوں کی مانند ہوں گےجو کبھی خالی ہاتھ نہیں لَوٹتے۔10اِس طرح کَسدیوں کا مُلک لُوٹ لیا جائے گا؛اَور اُسے لُوٹنے والے آسُودہ ہو جائیں گے۔“یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے،11”اَے میری مِیراث کو لُوٹنے والوں،چونکہ تُم شادمان اَور خُوش ہو،اَور داونے والی بچھیا کی مانند کودتے پھاندتے،اَور ایک طاقتور گھوڑے کی مانند ہنہناتے ہو،12اِس لیٔے تمہاری ماں بےحد شرمندہ ہوگی؛اَور جِس نے تُمہیں پیدا کیا وہ رُسوا ہوگی۔وہ تمام قوموں میں حقیر جانی جائے گی۔وہ ایک بیابان، خشک زمین اَور صحرا بَن جائے گی۔13یَاہوِہ کے قہر کے باعث وہ پھر آباد نہ ہوگی،بَلکہ بالکُل ویران ہو جائے گی۔جو کویٔی بابیل کے پاس سے گزرے گاوہ اُس کے تمام زخموں دیکھ کر حیران ہوگا اَور اُس کا مذاق اُڑائے گا۔14”اَے سَب تیر اَندازوں!بابیل کے چاروں طرف صف آرائی کرو۔اُس پر تیر برساؤ! کویٔی تیر باقی نہ رکھو،کیونکہ اُس نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔15ہر طرف سے اُسے للکارو!اُس نے ہار مان لی، اُس کے بُرج گِر گیٔے،اَور اُس کی فصیلیں ڈھا دی گئیں۔چونکہ یہ یَاہوِہ کا اِنتقام ہے،اِس لیٔے اُس سے اِنتقام لو؛جِس طرح اُس نے دُوسروں کے ساتھ سلُوک کیا وَیسا ہی اُس کے ساتھ کرو۔16بابیل میں سے ہر بونے والے کو،اَور درانتی سے فصل کاٹنے والے کو ختم کر ڈالو۔اَور ستمگر کی تلوار کی وجہ سےسَب کو اَپنی اَپنی قوم میں جا مِلنے دو،اَور سَب کو اَپنے اَپنے مُلک کو بھاگ جانے دو۔17”بنی اِسرائیل پراگندہ بھیڑ ہےجسے شیروں نے رگیدا ہے۔سَب سے پہلےشاہِ اشُور نے اُسے اَپنا نوالہ بنایا؛اَور سَب سے آخِر میں اُس کی ہڈّیاں چبانے والاشاہِ بابیل نبوکدنضرؔ تھا۔“18چنانچہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں:”جِس طرح مَیں نے شاہِ اشُور کو سزا دیاُسی طرح مَیں شاہِ بابیل اَور اُس کے مُلک کو سزا دُوں گا۔19لیکن مَیں بنی اِسرائیل کو پھر سے اُس کی چراگاہ میں واپس لاؤں گا،اَور وہ کوہِ کرمِلؔ اَور باشانؔ میں چرا کرےگا؛اِفرائیمؔ اَور گِلعادؔ کی پہاڑیوں پراُس کی بھُوک مِٹ جائے گی۔20اُن دِنوں میں اَور اُس وقت پر،“یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے،”بنی اِسرائیل کی بدکاریڈھونڈنے پر بھی نہیں ملے گی،اَور یہُوداہؔ کے گُناہ بھیڈھونڈنے پر بھی نہیں ملیں گے،کیونکہ جنہیں میں باقی بچاؤں گا اُن کے گُناہ بھی مُعاف کر دُوں گا۔21”مراتھائیم کے مُلکاَور پیقودؔ کے باشِندوں پر حملہ کرو۔اُن کا تعاقب کرو، اُنہیں قتل کرو اَور بالکُل نِیست و نابود کر دو،“یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے،”جو کُچھ مَیں نے تُمہیں حُکم دیا ہے اُس پر عَمل کرو۔22مُلک میں جنگ کا،اَور بڑی ہلاکت کا شور ہو رہاہے!23جو ہتھوڑا تمام دُنیا کے لوگوں کوچکنا چُور کرتا تھا وہ اَب کیسے توڑ ڈالا گیا ہے!تمام قوموں کے درمیان اَببابیل کیسا ویران پڑا ہے!24اَے بابیل، مَیں نے تمہارے لیٔے ایک پھندا لگایا ہے،اَور خبر ہونے سے پہلے ہی، تُم پھنس چُکے تھے؛اَور تُمہیں ڈھونڈ لیا گیا تھا۔کیونکہ تُم نے یَاہوِہ سے مُخالفت کی تھی۔25یَاہوِہ نے اَپنا اسلحہ خانہ کھول دیا ہے،اَور اَپنے قہر ڈھانے والا ہتھیار نکال لائے ہیں،کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ کوکَسدیوں کے مُلک میں کچھ کام کرناہے۔26دُور دراز سے اُس کے خِلاف چلے آؤ۔اَور اُس کے اناج کے گودام کھول دو؛اناج کے ڈھیر کی مانندبابیل کو بالکُل نِیست و نابود کر دواَور اُس کی کوئی بھی چیز باقی نہ چھوڑو۔27اُس کے تمام جَوان بَیلوں کو ذبح کر ڈالو؛اُنہیں ذبح ہونے کے لیٔے نیچے لے جاؤ!اُن پر ہائے کیونکہ اُن کے سزا کا دِن آ پہُنچا ہے،اُن کو سزا دینے کا وقت آ گیا ہے۔28بابیل سے فرار ہونے والوں اَور پناہ گیروں کا شور سُنوجو صِیّونؔ میں یہ اعلان کر رہے ہیں کہکس طرح یَاہوِہ ہمارے خُدا نےاَپنے بیت المُقدّس کا اِنتقام لے لیا ہے۔29”تیر اَندازوں کو بابیل کے خِلاف جمع کرو،اَور اُنہیں بھی جو کمان دار ہیں۔اُس کے چاروں طرف خیمہ زن ہوں جاؤ؛اَور کسی کو بچ کر نکلنے نہ دو۔اُس کو اُس کے اعمال کی سزا دو؛بابیل کے ساتھ وَیسا ہی کرو جَیسا اُس نے کیا تھا۔کیونکہ اُس نے یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے قُدُّوس کو،بڑے تکبُّر سے للکارا ہے۔30چنانچہ اُس کے جَوان مَرد گلیوں میں قتل ہوں گے؛اَور اُس کے تمام جنگجو فَوجی اُس دِن خاموش کر دئیے جائیں گے،“یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔31”اَے مغروُر، دیکھ مَیں تمہارا مُخالف ہُوں،“یہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے،”کیونکہ تمہارا دِن آ چُکاہے،وہ وقت، جَب مَیں تُمہیں سزا دُوں گا۔32مغروُر ٹھوکر کھا کر گِرے گااَور کویٔی اُسے اُٹھانے والا نہ ہوگا؛مَیں اُس کے شہروں میں آگ لگا دُوں گاجو اُس کے گِردونواح میں سَب کچھ بھسم کر ڈالے گی۔“33یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے:”بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ پر،ظُلم ڈھائے جا رہے ہیں۔اُن کو اسیر کرنے والے اُنہیں قَید میں رکھے ہُوئے ہیں،اَور اُنہیں رہا کرنے سے اِنکار کرتے ہیں۔34پھر بھی اُن کے نَجات دِہندہ زورآور ہیں؛جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔وہ اُن کی پُوری حمایت کریں گےتاکہ اُن کے مُلک کو راحت بخشیں،لیکن بابیل کے باشِندوں میں بےچینی۔35”کَسدیوں، بابیل کے باشِندوں!“یَاہوِہ فرماتے ہیں،”اَور اُن کے حاکموں اَور دانِشوروں پر بھیتلوار چلے گی!36اُس کے جھُوٹے نبیوں کے خِلاف تلوار چلے گی!جو احمق بَن جائیں گے۔اُس کے سُورما فَوجیوں کے خِلاف تلوار چلے گی!جو خوفزدہ ہو جایٔیں گے۔37اُس کے گھوڑوں اَور رتھوں کے خِلاف تلوار چلے گیاَور اُن پردیسیوں کے خِلاف بھی جو اُس کی فَوج میں ہیں!وہ سَب عورتوں کی مانند کمزور ہو جایٔیں گے۔اُس کے خزانوں پر بھی تلوار چلے گی!اَور وہ لُوٹ لیٔے جایٔیں گے۔38تلوار اُن کے دریاؤں پرخشک سالی لے آئے گی۔کیونکہ یہ اُن تراشے ہُوئے بُتوں کا مُلک ہے،جہاں کے باشِندے اُن بُتوں پر دہشت سے پاگل ہُوئے جا رہے ہیں۔39”چنانچہ وہاں جنگلی جانور اَور لکڑبگّھے بسیں گے،اَور وہ اُلّوؤں کا مَسکن بَن جائے گا۔وہ پھر کبھی آباد نہ ہوگااَور پُشت در پُشت وہاں کویٔی سکونت نہ کرےگا۔40جِس طرح مَیں نے سدُومؔ اَور عمورہؔ کواُن کے آس پاس کے شہروں کے ساتھ نِیست و نابود کر دیا تھا،“یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے،”ہُوبہو وَیسی ہی حالت بابیل کی ہوگی جہاں کویٔی بشر نہ رہے گا؛نہ کویٔی آدمؔ زاد وہاں بسے گا۔41”دیکھو! شمال کی جانِب سے ایک لشکر آ رہاہے؛اَور زمین کے کونے کونے سےایک زبردست قوم اَور کیٔی بادشاہ برانگیختہ کئے جا رہے ہیں۔42وہ کمانوں اَور نیزوں سے مُسلّح ہیں،جو نہایت سنگدل اَور بےرحم ہیں۔جَب وہ اَپنے گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیںتَب سمُندر کی گرج کی طرح للکارتے ہیں۔اَے بابیل کی بیٹی، وہ جنگ کرنے کے لیٔے آراستہ ہوکرتُم پر حملہ کرنے کے لیٔے آ رہے ہیں۔43اُن کی خبر سُنتے ہی شاہِ بابیل کے،ہاتھ پاؤں ڈھیلے پڑ گیٔے ہیں۔اَور وہ سخت تکلیف میں مُبتلا ہو گیا ہے،گویا وہ زچّہ کی مانند سخت درد میں۔44دیکھو، وہ یردنؔ کے گھنے جنگلوں میں سے شیر کی مانند نکل کرسرسبز چراگاہوں پر حملہ کرےگا،اَور مَیں اِدُوم کو پل بھر میں اُس کے مُلک سے بے دخل کر دُوں گا۔وہ کون برگُزیدہ شخص ہے جسے مَیں اِدُوم پر سردار مُقرّر کروں گا؟کیونکہ مُجھ سا کون ہے اَور کون مُجھ پر مُقدّمہ چلا سَکتا ہے؟اَور کون سا چرواہا میرے مقابل کھڑا ہو سَکتا ہے؟“45چنانچہ سُنو کہ یَاہوِہ نے بابیل کے خِلاف کیا منصُوبہ بنایا ہے،اَور کَسدیوں کے مُلک کے خِلاف اُس کا کیا اِرادہ ہے،گلّے کے بچّے گھسیٹے جایٔیں گے؛اَور وہ اُن کی چراگاہ کو خُود اُن کی اَپنی وجہ سے بالکُل تباہ کر دیں گے۔46بابیل کی شِکست کے شور سے زمین کانپ اُٹھے گی،اَور اُن کی چیخیں قوموں میں سُنایٔی دیں گی۔