واعظ12urd_oucv
1اَپنی جَوانی کے دِنوں میںاَپنے خالق کو یاد رکھو،پیشتر اِس کہ مُصیبت کے دِن آئیںاَور وہ بَرس قریب پہُنچیں جَب تُم کہو،میں اُن میں کویٔی خُوشی نہیں پاتا۔2پیشتر اُس کہ سُورج اَور رَوشنیاَور چاند اَور سِتارے تاریک ہو جایٔیں،اَور بارش کے بعد بادل لَوٹ جایٔیں۔3جَب گھر کے مُحافظ تھرتھرانے لگیں،اَور طاقتور آدمی کُبڑے ہو جایٔیں،اَور آٹا پیسنے والیوں کا کام رُک جائے کیونکہ وہ بہت کم ہیں،اَور وہ جو کھڑکیوں سے جھانک رہی ہیں، اُن کی آنکھیں دھُندلا جایٔیں؛4اَور گلی کے کواڑے بندہو جایٔیںاَور چکّی کی آواز مدھم پڑ جائے؛جَب آدمی چڑیوں کی آواز سے چونک اُٹھے،اُن کے تمام نغمہ مدھم پڑ جایٔیں؛5جَب لوگ اُونچی جگہوں سےاَور گلیوں میں خطرات سے ڈرنے لگیں؛جَب بادام کے درخت میں پھُول آئیںاَور ٹِڈّی ایک بوجھ مَعلُوم ہواَور خواہش مُردہ سِی ہو جائے۔تَب آدمی اَپنے اَبدی مکان میں چلا جاتا ہےاَور ماتم کرنے والے گلی گلی پھرتے ہیں۔6اُنہیں یاد رکھو، پیشتر اِس کہ چاندی کی ڈوری کاٹ دی جائے،یا سونے کی پیالی توڑ دی جائے؛اَور گھڑا چشمہ پر پھوڑ دیا جائے،یا حوض کا چرخ ٹوٹ جائے۔7اَور خاک سے جا ملے جَیسے پہلے مِلی ہُوئی تھی،اَور رُوح خُدا کی طرف، جِس نے اُسے دیا تھا، لَوٹ جائے۔8باطِل ہے باطِل! واعظ کہتاہے،”سَب کچھ باطِل ہے!“