زبُور8urd_oucv
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے؛ گِتّیتکے سُرپر مَبنی داویؔد کا زبُور۔
1اَے یَاہوِہ، ہمارے خُداوؔند،آپ کا نام ساری زمین پر کیسا زبردست ہے!آپ نے آسمان پراَپنا جلال قائِم کیا ہے۔2اَپنے دُشمنوں کے باعث بچّوں اَور شیرخواروںکے لبوں سے بھی آپ نے اَپنی حَمد کروائی،تاکہ اَپنے حریفوں اَور اِنتقام لینے والوں کو خاموش کر دیں،3جَب مَیں آپ کے آسمان پر،جو آپ کی دستکاری ہے،اَور چاند اَور سِتاروں پر،جنہیں آپ نے اُن کی جگہوں پر قائِم کیا ہے،4تو پھر اِنسان کیا چیز ہے کہ آپ اُس کا خیال کریں؟اَور اِبن آدمؔ کیا ہے کہ آپ اُس کی خبرگیری کریں؟5اَور آپ نے اِنسان کے سَر پر جلال اَور عِزّت کا تاج پہنایا،کیونکہ خُدا آپ نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کمتر بنایا ہے۔6خُدا آپ نے اُسے اَپنی دستکاری پر تسلُّط بخشا؛اَور سَب کچھ اُن کے قدموں کے نیچے کر دیا:7یعنی سَب بھیڑ بکریاں اَور گائے بَیل،اَور جنگل کے درندے،8آسمان کے پرندے،اَور سمُندر کی مچھلیاں،اَور جتنے جاندار سمُندروں کی راہوں میں تیرتے ہیں۔9اَے یَاہوِہ، ہمارے خُداوؔند،آپ کا نام زمین پر کیسا زبردست ہے!