زبُور61urd_oucv
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ داویؔد کا زبُور۔
1اَے خُدا، میری فریاد سُنیں؛میری دعا پر توجّہ فرمائیں۔2میرا دِل اَفسُردہ ہوتا جاتا ہے،میں دُنیا کی اِنتہا سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛مُجھے اُس چٹّان پر لےچلیں جو مُجھ سے اُونچی ہے۔3کیونکہ آپ میری پناہ گاہ رہے ہیں،اَور دُشمنوں سے بچنے کے لئے ایک مضبُوط بُرج۔4میں ہمیشہ کے لیٔے آپ کے خیمہ میں سکونت پزیر ہونےاَور آپ کے پروں کی آڑ میں پناہ لینے کا خواہاں ہُوں۔5کیونکہ اَے خُدا، آپ نے میری مَنّتیں سُنی ہیں؛اَور آپ نے مُجھے اُن لوگوں کی مِیراث عطا فرمائی ہے جو آپ کے نام سے ڈرتے ہیں۔6آپ بادشاہ کی عمر کو دراز کر دیں،اَور اُن کو زندگی میں بہت سِی پُشتیں دیکھنے کے مواقع بخشیں۔7وہ خُدا کے حُضُور ہمیشہ تخت نشین رہے؛اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور صداقت کو اُن کی حِفاظت کے لیٔے مُہیّا کریں۔8تَب میں ہمیشہ تک آپ کے نام کی سِتائش کرتا رہُوں گااَور روزانہ اَپنی مَنّتیں پُوری کروں گا۔