زبُور45urd_oucv

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ ”شُوشنؔ“ کی دھُن پر مَبنی۔ بنی قورحؔ کی تصنیف۔ ایک مشکیل‏ایک نغمۂ عروسی۔

1جَب مَیں بادشاہ کے حق میں اَپنے اشعار سُنانے لگتا ہُوںتو میرے دِل میں ایک نفیس موضوع جوش مارتا ہے؛میری زبان ایک ماہر کاتب کا قلم بَن جاتی ہے۔
2آپ بنی نَوع اِنسان میں سَب سے زِیادہ شکیل ہیںآپ کے ہونٹ فضل سے بھرے ہُوئے ہیں،کیونکہ خُدا نے آپ کو ہمیشہ کے لیٔے برکت دی ہے۔
3اَے زبردست! اَپنی تلوار کو اَپنی کمر پر کس لیں؛اَور شان و شوکت سے مُسلّح ہو جائیں۔4اَور سچّائی اَور حلیمی اَور راستبازی کی خاطِرشان و شوکت کے ساتھ فاتحانہ اَنداز سے سوار ہو جائیں؛اَور اَپنے داہنے ہاتھ کو مُہیب کارنامے اَنجام دینے دیں۔5آپ کے تیز تیر بادشاہ کے دُشمنوں کے دِلوں کو چھید ڈالیں؛اَور قومیں آپ کے قدموں میں گِر جایٔیں۔6اَے خُدا، آپ کا تخت ابدُالآباد تک قائِم رہے گا؛آپ کی بادشاہی کا عصا اِنصاف کا عصا ہوگا۔7آپ نے راستبازی سے مَحَبّت اَور بدکاری سے نفرت رکھی؛اِس لیٔے خُدا یعنی آپ کے خُدا نے آپ کو شادمانی کے تیل سے مَسح کرکےآپ کے ساتھیوں کی نِسبت آپ کو زِیادہ سرفراز کیا۔8آپ کے ہر لباس سے مُر، عُود اَور تج کی خُوشبو آتی ہے؛ہاتھی دانت سے سجے ہُوئے محلوں میں سے آتی ہُوئیتاردار سازوں کی موسیقی آپ کو خُوش کرتی ہے۔9آپ کی سلطنت میں مُعزّز خواتین کے عہدے پر بادشاہوں کی شاہزادیاں ہیں؛شاہی دُلہن آپ کے داہنے ہاتھ کھڑی ہے جو اوفیرؔ کے سونے سے آراستہ ہے۔
10اَے شہزادی! سُنیں، غور کریں اَور کان لگائیں:اَپنے لوگوں اَور اَپنے باپ کے گھر کو بھُول جاؤ۔11بادشاہ تمہارے حُسن کا گرویدہ ہیں؛کیونکہ وہ آپ کے خُداوؔند ہیں تُم اُن کو سَجدہ کرو۔12صُورؔ شہر کی شہزادی تحفہ لے کر آئے گی،اُمرا آپ کی نظرِکرم کے مُحتاج ہوں گے۔13بادشاہ کی شہزادی اَپنی خلوت گاہ میں عظمت و جلال کا پیکر بنی ہُوئی ہے؛اُس کا چوغہ سُنہری کشیدہ کاری سے مُزیّن ہے۔14وہ کشیدہ کاری لباس پہنے ہُوئے بادشاہ کے پاس پہُنچائی جاتی ہے؛اُن کی کنواری سہیلیاں جو اُن کے پیچھے پیچھے چلتی ہیں،تمہارے سامنے اُن کو حاضِر کیا جائے گا۔15خُوشی اَور مسرّت اُن کے ہمراہ ہے؛اَور وہ بادشاہ کے محل میں داخل ہُوئی ہیں۔
16آپ کے بیٹے آپ کے آباؤاَجداد کے جانشین ہوں گے؛اَور تُم سارے اُمراؤں کو مُلک میں حاکم مُقرّر کروگے۔
17مَیں آپ کی یاد کو پُشت در پُشت قائِم رکھوں گا؛اِس لیٔے قومیں ابدُالآباد تک آپ کی سِتائش کریں گی۔