زبُور32urd_oucv
داویؔد کا زبُور۔ مشکیل۔
1مُبارک ہیں وہ لوگ،جِن کی خطائیں بخشی گئیں،اَور جِن کے گُناہوں کو ڈھانکا گیا۔2مُبارک ہے وہ آدمی،جِن کے گُناہ یَاہوِہ کبھی حِساب میں نہیں لائیں گے۔اَور جِس کے دِل میں فریب نہیں ہے۔3جَب مَیں خاموش رہا،تو دِن بھرکے کراہنے سےمیری ہڈّیاں گھُل گئیں۔4کیونکہ رات دِنآپ کا ہاتھ مُجھے پر بھاری تھا؛اَور میری قُوّت زائل ہو گئیجَیسی گرمیوں کے خشک موسم میں ہو جاتی ہے۔5تَب مَیں نے آپ کے سامنے اَپنا گُناہ تسلیم کر لیا،اَور اَپنی بدکاری پر پردہ نہ ڈالا۔مَیں نے کہا، ”میں یَاہوِہ کے حُضُوراَپنی خطاؤں کا اقرار کروں گا۔“اَور جَب مَیں نے آپ کے سامنے گُناہ کو قبُول کیاتَب آپ نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کیا۔6لہٰذا ہر دیندار،آپ سے اَیسے وقت میں دعا کرے جَب آپ مِل سکتے ہیں؛جَب زور کا سیلاب آئے گا،تو بھی وہ اُن تک ہرگز نہیں پہُنچے گا۔7آپ میرے چھُپنے کی جگہ ہیں؛آپ ہی مُجھے تکلیف سے بچائیں گےاَور رِہائی کے نغموں سے گھیر لیں گے۔8میں تُمہیں ہدایت دُوں گا اَور بتاؤں گا کہ تُمہیں کس راہ پر چلنا ہوگا؛میں تُمہیں صلاح دُوں گا اَور تُم پر نگاہ رکھوں گا۔9تُم گھوڑے اَور خچّر کی مانند نہ بنو،جو سمجھ نہیں رکھتےبَلکہ اُنہیں باگ اَور لگام سے قابُو میں رکھنا پڑتا ہےورنہ وہ تمہارے پاس آنے کے بھی نہیں۔10بدکار لوگوں پر کافی مُصیبتیں آئیں گی،لیکن یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّتاُن پر توکّل کرنے والے کو گھیرے رہتی ہے۔11اَے راستبازو، یَاہوِہ میں خُوش اَور شادمان رہو؛اَے راست دِلو! تُم سَب نغمہ گاؤ۔