زبُور28urd_oucv
داویؔد کا زبُور۔
1اَے یَاہوِہ، مَیں آپ ہی کو پُکاروں گا؛آپ ہی میری چٹّان ہیں،میری طرف سے کان بند نہ کریں،کیونکہ اگر آپ خاموش رہیں،تو میں اُن لوگوں کی مانند ہو جاؤں گا جو پاتال میں چلے جاتے ہیں۔2جَب مَیں آپ کے پاک ترین مقام کی طرفجَیسے ہی اَپنے ہاتھ اُٹھاؤں،جَب مَیں آپ سے مدد کے لئے فریاد کروں،تَب میری رحم کی اِلتجا کو سُن لیں۔3مُجھے اُن بدکار لوگوں کے عذاب میں شامل نہ کریں،جو بدکاری کرتے رہتے ہیں،جو اَپنے ہمسایوں سے صُلح کی باتیں کرتے ہیںلیکن اَپنے دِلوں میں عداوت رکھتے ہیں۔4اُن کے اعمال کے مُطابق اُنہیں بدلہ دیں،اَور اُنہُوں نے جو بُرائیاں کی ہیں؛اُن کے ہاتھ کے کاموں کے مُطابق اُن کو سزا دیں،اَور اُنہیں وہ بدلہ دیں جِس کے وہ مُستحق ہیں۔5چونکہ وہ یَاہوِہ کے کاموں کااَور اُن کی دستکاری پر توجّہ نہیں کرتے،وہ اُنہیں پچھاڑ دیں گےاَور پھر کبھی بھی اُٹھنے نہ دیں گے۔6یَاہوِہ کی سِتائش ہو،کیونکہ اُنہُوں نے میری فریاد سُن لی ہے۔7یَاہوِہ میری قُوّت اَور میری سِپر ہیں؛میرا دِل اُن پر توکّل کرتا ہے، اَور اُن ہی سے مُجھے مدد مِلی ہے۔اِس لیٔے میرا دِل شادمان ہےاَور مَیں نغمہ سرائی کرکے اُن کی سِتائش کروں گا۔8یَاہوِہ اَپنے لوگوں کی قُوّت ہیں،اَور اَپنے ممسوح کے لیٔے نَجات کا محکم قلعہ ہیں۔9اَے یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بچائیں اَور اَپنی مِیراث کو برکت دیں؛اُن کی پاسبانی کریں اَور ہمیشہ اُنہیں سنبھالے رہیں۔