زبُور23urd_oucv

داویؔد کا زبُور۔

1یَاہوِہ میرا چوپان ہیں، مُجھے کویٔی کمی نہ ہوگی۔2وہ مُجھے سبز و شاداب چراگاہوں میں بِٹھاتے ہیں،وہ مُجھے سکون بخش چشموں کے پاس لے جاتے ہیں،3اَور میری جان کو بحال کرتے ہیں۔وہ اَپنے نام کی خاطِرصداقت کی راہوں پر میری رہنمائی کرتے ہیں۔4خواہ میں موت کی تاریک وادیمیں سے ہوکر گزروں،تو بھی میں کسی بُلا سے نہ خوف کھاؤں گا،کیونکہ آپ میرے ساتھ ہیں،آپ کا عصا اَور آپ کی چھڑی،مُجھے تسلّی بخشتے ہیں۔
5آپ میرے دُشمنوں کے رُوبرومیرے لیٔے دسترخوان بچھاتے ہیں۔آپ نے میرے سَر پر تیل مِلا ہے؛میرا پیالہ لبریز ہوتاہے۔6یقیناً نیکی اَور شفقت و مَحَبّتعمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی،اَور مَیں ہمیشہ یَاہوِہ کے گھر میں،سکونت کروں گا۔