زبُور149urd_oucv

1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔یَاہوِہ کے لیٔے نیا نغمہ گاؤ،مُقدّسین کے مجمع میں اُن کی سِتائش کرو۔
2اِسرائیل اَپنے خالق میں شادمان رہے؛اَور فرزندانِ صِیّونؔ اَپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔3اِسرائیلی رقص کرتے ہُوئے اُن کے نام کی سِتائش کریںاَور دف اَور سِتار بجا کر اُن کی مدح سرائی کریں۔4کیونکہ یَاہوِہ اَپنے لوگوں سے خُوش رہتے ہیں؛اَور حلیموں کو نَجات کا تاج پہناتے ہیں۔5مُقدّسین اِس اِعزاز سے خُوش ہُوں،اَور اَپنے بِستروں پر بھی خُوشی سے نغمہ سرائی کریں۔
6خُدا کی تمجید اُن کے مُنہ میںاَور دو دھاری تلوار اُن کے ہاتھ میں رہے،7تاکہ قوموں سے اِنتقام لیںاَور اُمّتوں کو سزا دیں،8اَور اُن کے بادشاہوں کو زنجیروں سے جکڑیں،اَور اُن کے اُمرا کو لوہے کی بیڑیاں پہنائیں،9تاکہ جو سزا اُن کے لیٔے مُقرّر تھی وہ اُسے پُورا کریں۔اُن کے سَب مُقدّسین کو یہ شرف بخشا گیا ہے۔یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔