زبُور142urd_oucv
داویؔد کا مشکیلجَب وہ غار میں تھے۔ ایک دعا۔
1میں چِلّاکر یَاہوِہ کو مدد کے لئے پُکارتا ہُوں؛میں اَپنی آواز بُلند کرکے یَاہوِہ سے مِنّت کرتا ہُوں۔2میں یَاہوِہ کے حُضُور میں اَپنی مُصیبت بَیان کرتا ہُوں؛اَور اَپنا حالِ زار اُن ہی کو کہہ سُناتا ہُوں۔3جَب میری رُوح میرے اَندر نڈھال ہو جاتی ہے،تَب آپ ہی میری راہ جانتے ہیں۔جِس راہ پر میں چلتا ہُوںاُس میں میرے دُشمنوں نے میرے لیٔے پھندا لگا رکھا ہے۔4میری داہنی طرف نگاہ کریں اَور دیکھیں؛کسی کو میری جان کی پروا نہیں ہے۔اَور میرے لیٔے کویٔی جائے پناہ نہیں؛اَور کویٔی میری جان کی فکر نہیں کرتا۔5اَے یَاہوِہ، ”مَیں آپ سے فریاد کرتا ہُوں؛میں کہتا ہُوں کہ آپ میری پناہ ہیں،زندوں کی زمین میں آپ میرا سَب کچھ ہیں۔“6میری فریاد کی طرف کان لگائیں،میں نہایت پریشان ہُوں؛میرا تعاقب کرنے والوں سے مُجھے بچائیں،کیونکہ وہ مُجھ سے زِیادہ زورآور ہیں۔7مُجھے میری قَید سے آزاد کر دیں،تاکہ آپ کے نام کی سِتائش کر سکوں۔تَب راستباز میرے گِرد جمع ہو جایٔیں گےکیونکہ آپ نے مُجھ پر اِحسَان کیا ہے۔