زبُور124urd_oucv

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ داویؔد کا زبُور۔

1اگر یَاہوِہ ہماری طرف نہ ہوتے۔اِسرائیل یُوں کہے،2اگر یَاہوِہ اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتےجَب لوگوں نے ہم پر حملہ کیا،3جَب اُن کا قہر ہم پر بھڑکا،تو وہ ہمیں زندہ ہی نگل جاتے؛4سیلاب نے ہمیں غرق کر دیا ہوتا،تیزرَو موجیں ہم پر سے گزر جاتیں،5اَور پانی کا جوش و خروشہمیں بہا لے جاتا۔
6یَاہوِہ کی سِتائش ہو،جنہوں نے ہمیں اُن کے دانتوں کا شِکار نہ ہونے دیا۔7ہم ایک چڑیا کی مانندصیّاد کے جال میں سے بچ نکلے؛جال ٹوٹ گیا،اَور ہم بچ نکلے۔8ہماری مدد یَاہوِہ کے نام سے ہے،جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔