زبُور12urd_oucv
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ شمینِتکے سُرپر مَبنی داویؔد کا زبُور۔
1اَے یَاہوِہ، ہماری مدد کریں کیونکہ کویٔی دیندار نہ رہا؛ایماندار لوگ بنی آدمؔ کے درمیان سے مِٹ گیٔے۔2ہر شخص اَپنے ہمسایہ سے جھُوٹ بولتا ہے؛اُن کے خُوشامدی لبایک دُوسرے سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں۔3یَاہوِہ تمام خُوشامدی لبوں کواَور ہر شیخی باز زبان کو کاٹ ڈالیں گے۔4جو یہ کہتی ہے،”ہم اَپنی زبان سے غالب آئیں گے؛ہمارے لب تو ہمارے قبضے میں ہیں۔ ہمارا مالک کون ہے؟“5یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مظلوموں پر ظُلم ڈھانے کے سبب سے،اَور حاجتمندوں کے کراہنے کے باعث اَب مَیں اُٹھوں گا،“اَور جِن پر وہ تہمت لگاتے ہیں، ”مَیں اُن کی حِفاظت کروں گا۔“6یَاہوِہ کا کلام خالص ہے،اُس چاندی کی مانند جو مٹّی کی بھٹّی میں تائی گئی ہو،اَور سات بار صَاف کی گئی ہو۔7اَے یَاہوِہ، آپ ہمیں محفوظ رکھیں گےاَور اَیسے بدکار لوگوں سے ہمیشہ کے لیٔے بچائے رکھیں گے۔8جَب بنی آدمؔ میں کمینہ پن کی قدر ہونے لگتی ہےتو بدکار لوگ بے روک ٹوک اکڑ کر چلتے ہیں۔