زبُور113urd_oucv

1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔اَے یَاہوِہ، کے خادِمو، سِتائش کرو؛یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کرو۔2اَب سے اَبد تک،یَاہوِہ کا نام مُبارک ہو۔3طُلوع آفتاب سے غروب ہونے تک،یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کی جائے۔
4یَاہوِہ سَب قوموں پر بُلند و بالا ہیں،اُن کا جلال آسمان سے بھی اُونچا ہے۔5یَاہوِہ ہمارے خُدا کی مانند کون ہے؟جو عالمِ بالا پر تخت نشین ہیں،6جو فروتنی سےآسمان اَور زمین پر نظر کرتے ہیں؟
7وہ مسکین کو خاک پر سےاَور وہ ہی مُحتاج کو کُوڑے کے ڈھیر سے باہر نکالتے ہیں؛8اَور اُنہیں اُمرا کے ساتھیعنی اَپنی اُمّت کے اُمرا کے ساتھ بِٹھاتے ہیں۔9وہ بانجھ عورت کو بچّوں کی خُوشی دیتے ہیںاَور اُسے اَپنے گھر میں ایک دلشاد ماں کی طرح بساتے ہیں۔یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔