زبُور110urd_oucv

داویؔد کا زبُور۔

1یَاہوِہ نے میرے خُداوؔند سے فرمایا:”میری داہنی طرف بیٹھوجَب تک کہ مَیں تمہارے دُشمنوں کوتمہارے پاؤں کے نیچے نہ کر دُوں۔“
2یَاہوِہ آپ کی طاقت کا عصا صِیّونؔ سے آگے بڑھائیں گے،”آپ اَپنے دُشمنوں میں حُکمرانی کریں گے!“3آپ کی لشکر کشی کے دِنآپ کے لوگ اَپنی مرضی سے خدمات پیش کریں گے،مُقدّس شوکت سے آراستہ ہوکراَور صُبح صادق کے بطن سے پیدا ہونے والیجَوانی کی شبنم کی مانند۔
4یَاہوِہ نے قَسم کھائی ہے،اَور وہ اَپنا اِرادہ بدلیں گے نہیں:”آپ ملکِ صِدقؔ کے طور پراَبد تک کاہِنؔ ہیں۔“
5خُداوؔند آپ کے داہنے ہاتھ پر؛اَپنے غضب کے دِن بادشاہوں کو کُچل ڈالیں گے۔6وہ قوموں کا اِنصاف کریں گے اَور لاشوں کے ڈھیر لگا دیں گے،اَور تمام رُوئے زمین کے حُکمرانوں کو کُچل ڈالیں گے۔7وہ راہ کے کنارے کی ندی سے پانی پیئیں گے،اِس لیٔے وہ اَپنے سَر کو اُونچا کریں گے۔