فِلیمون1urd_oucv
1خُداوؔند المسیح یِسوعؔ کی خاطِر قَیدی پَولُسؔ اَور ہمارے بھایٔی تِیمُتھِیُس کی جانِب سے،ہمارے عزیز ہم خدمت فِلیمون،2اَور بہن اَفّیہؔ، اَور بھایٔی اَرخِپُّسؔ جو ہم فَوجی ہے اَور اُس جماعت کے نام خط جو فِلیمون کے گھر میں جمع ہوتی ہے۔3ہمارے خُدا باپ اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔