نحمیاہ12urd_oucv
کاہِنؔ اَور لیوی
1جو کاہِنؔ اَور لیوی زرُبّابِیل بِن شیالتی ایل اَور یہوشُعؔ کے ساتھ واپس لَوٹے وہ یہ تھے:سِرایاہؔ، یرمیاہؔ، عزراؔ،2امریاہؔ، مَلُّوکؔ، حطُّوشؔ،3شِکنیاہؔ، رِحُومؔ، مریموتؔ،4عِدّوؔ، گنّتونؔ، ابیّاہؔ،5مِیامِینؔ، مُعدیاہؔ، بِلگاہؔ،6شمعیاہؔ، یُویرِیبؔ، یدعیاہؔ،7سلُّوؔ، عمُوقؔ، خِلقیاہؔ، یدعیاہؔ۔
یہوشُعؔ کے دِنوں میں یہ کاہِنوں اَور اُن کے بھائیوں کے سردار تھے۔8اَور لیوی یہ تھے: یہوشُعؔ، بِنّوئی، قدمی ایل، شیرِبیاہؔ، یہُوداہؔ اَور متّنیاہؔ بھی جو اَپنے بھائیوں کے ہمراہ شُکر گزاری کے نغمہ گانے کا ہادی تھا۔9اُن کے ساتھ بقبُوقیاہؔ اَور عُنّی عبادت کے وقت اُن کے سامنے کھڑے ہوتے تھے۔10یہوشُعؔ یُویقیمؔ کا باپ تھا، یُویقیمؔ اِلیاشبؔ کا باپ تھا، اِلیاشبؔ یُویدعؔ کا باپ تھا،11یُویدعؔ یُوناتانؔ کا باپ تھا اَور یُوناتانؔ یدُّوعؔ کا باپ تھا۔12یُویقیمؔ کے دِنوں میں کاہِنوں کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے:
سِرایاہؔ کے خاندان سے مرایاہؔ؛ یرمیاہؔ کے خاندان سے حننیاہؔ؛13عزراؔ کے خاندان سے مِشُلّامؔ؛ امریاہؔ کے خاندان سے یِہُوحنانؔ؛14مَلُّوکؔ کے خاندان سے یُوناتانؔ؛ شِبنیاہؔکے خاندان سے یُوسیفؔ؛15حارِمؔ کے خاندان سے عدناؔ؛ مرایوتؔکے خاندان سے خلقیؔ16عِدّوؔ کے خاندان سے زکریاؔہ؛ گنّتونؔ کے خاندان سے مِشُلّامؔ؛17ابیّاہؔ کے خاندان سے زکریؔ؛ مِنیامین اَور مُعدیاہؔ کے خاندان سے پلطئی؛18بِلگاہؔ کے خاندان سے شَمّوعؔ؛ شمعیاہؔ کے خاندان سے یُوناتانؔ؛19یُویرِیبؔ کے خاندان سے متّنیؔ؛ یدعیاہؔ کے خاندان سے عُزّی؛20سلُّوؔ کے خاندان سے قلّیؔ؛ عمُوقؔ کے خاندان سے عِبرؔ؛21خِلقیاہؔ کے خاندان سے حشبیاہؔ؛ یدعیاہؔ کے خاندان سے نتنی ایل؛22اِلیاشبؔ، یُویدعؔ، یوحانانؔ اَور یدُّوعؔ کے دِنوں میں لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار اَور کاہِنوں کے داریاویشؔ شاہِ فارسؔ کی سلطنت میں23بنی لیوی کے آبائی خاندانوں کے سردار، یوحانانؔ بِن اِلیاشبؔ کے دِنوں تک تواریخ کی کِتاب میں لکھے جاتے تھے۔24اَور حشبیاہؔ، شیرِبیاہؔ، یہوشُعؔ بِن قدمی ایل اَپنے بھائیوں سمیت لیویوں کے قائد تھے جو آمنے سامنے کھڑے ہُوا کرتے تھے اَور خُدا کے خادِم داویؔد کی ہدایت اَور ترتیب کے مُطابق اَپنی اَپنی باری پر حَمد و ثنا کیا کرتے تھے۔25اَور متّنیاہؔ، بقبُوقیاہؔ، عبدیاہؔ، مِشُلّامؔ طلمُونؔ اَور عقُّوبؔ دربان تھے جو پھاٹکوں پر گوداموں کی نِگرانی کے لیٔے مُقرّر تھے۔26اُنہُوں نے یُویقیمؔ بِن یہوشُعؔ بِن یُوصدقؔ کے دِنوں میں اَور نحمیاہ حاکم اَور عزراؔ کاہِنؔ اَور شَریعت کے مُعلّم کے دِنوں میں خدمت کی۔