نوحہ2

1خُداوؔند نے صِیّونؔ کی بیٹی کواَپنے قہر کے بادل سے کس طرح چھُپا دیا ہے!اُنہُوں نے اِسرائیل کی شان و شوکت کوآسمان سے زمین پر پٹک دیا ہے؛اَور اَپنے قہر کے دِناَپنے پاؤں کی چوکی کو یاد نہ کیا۔
2خُداوؔند نے یعقوب کی سَب سکونت گاہوں کونہایت بے رحمی سے تباہ کر دیا ہے؛اَور اَپنے غضب میں یہُوداہؔ کی بیٹی کےتمام قلعے ڈھا دئیے ہیں۔اُنہُوں نے اُس کی بادشاہی اَور اُس کے اُمرا کوبے عزّتی سے خاک میں مِلا دیا۔
3اُنہُوں نے شدید قہر میںاِسرائیل کا ہر سینگ کاٹ ڈالا ہے۔اُنہُوں نے دُشمن کی آمد پراَپنا داہنا ہاتھ کھینچ لیا ہے۔اُنہُوں نے یعقوب کے اَندر اَیسے شُعلوں والی آگ بھڑکا دی ہےجو اَپنی چاروں طرف کی ہر چیز کو بھسم کردیتی ہے۔
4اُنہُوں نے دُشمن کی طرح کمان کھینچی ہے؛اَور اُن کا داہنا ہاتھ تیّار ہے۔اُنہُوں نے دُشمن کی طرح اُن سَب کو قتل کر دیا ہےجو آنکھوں کو مرغوب تھے؛اُنہُوں نے صِیّونؔ کی بیٹی کے خیمہ پرآگ کی مانند اَپنا قہر اُنڈیل دیا ہے۔
5خُداوؔند دُشمن کی مانند ہے؛اُنہُوں نے اِسرائیل کو نگل لیا۔اُنہُوں نے اُس کے تمام محل نگل لیٔےاَور اُس کے قلعے مِسمار کر دئیے۔اُنہُوں نے یہُوداہؔ کی بیٹی کے لیٔےماتم اَور نوحہ میں اِضافہ کر دیا۔
6اُنہُوں نے اَپنے مَسکن کو گرا دیا گویا وہ باغ میں لگا ہُوا خیمہ تھا؛اُنہُوں نے اَپنی جائے اِجتماع بھی برباد کر دی ہے۔یَاہوِہ نے صِیّونؔ سےاُن کی مُقرّرہ عیدیں اَور سَبتیں فراموش کرا دیں۔اَور اَپنے شدید قہر میںبادشاہ اَور کاہِنؔ کو ذلیل کر دیا۔
7خُداوؔند نے اَپنے مذبح کو ردّ کیااَور اُنہُوں نے اَپنے پاک مَقدِس کو ترک کر دیا۔اَور اُس کے محلوں کی دیواریںدُشمن کے سُپرد کر دیں؛اُنہُوں نے یَاہوِہ کے گھر میں اَیسا شور مچایاہےگویا کویٔی عید کا دِن ہو۔
8یَاہوِہ نے دخترِ صِیّونؔ کی فصیلگرانے کا اِرادہ کیا ہے۔اُنہُوں نے ماپنے والا فیتہ لے لیا ہےاَور اُسے برباد کرنے سے اَپنا ہاتھ نہیں روکا۔اُنہُوں نے فصیل اَور دیوار کو منہدم کیا؛وہ مِل کر ماتم کرتی ہیں۔
9اُس کے پھاٹک زمین میں غرق ہو گئے؛اَور اُنہُوں نے اُس کی سلاخوں کو توڑ کر برباد کر دیا۔اُس کا بادشاہ اَور اُس کے اُمرا قوموں میں جَلاوطن کئے گیٔے،آئین موقُوف ہو گیا،اَور اُس کے نبی اَب یَاہوِہ کی طرف سےکویٔی رُویا نہیں پاتے۔
10صِیّونؔ کی بیٹی کے بُزرگزمین پر خاموش بیٹھے ہیں؛اُنہُوں نے اَپنے سَروں پر خاک ڈالی ہُوئی ہےاَور ٹاٹ پہن لیا ہے۔یروشلیمؔ کی کنواریوں نےاَپنے سَر زمین تک جھُکا رکھے ہیں۔
11میری آنکھیں روتے روتے دھُندلا گئیں،میں اَندر ہی اَندر پیچ و تاب میں ہُوں،چونکہ میرے لوگ تباہ ہو گئے،اَور چُھوٹے اَور شیر خوار بچّےشہر کے کوچوں میں نڈھال پڑے ہیںاِس لیٔے میرا دِل پگھل کر اُنڈیلا جا رہاہے۔
12جَب وہ شہر کے کوچوں میں پڑے ہُوئےزخمیوں کی طرح غش کھاتے ہیں،وہ اَپنی ماؤں کی گود میںدَم توڑنے لگتے ہیں،تَب وہ اُن سے پُوچھتے ہیں”کہ روٹی اَور مَے کہاں ہے؟“
13اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، مَیں تُجھ سے کیا کہُوں؟اَور تُجھے کس سے تشبیہ دُوں؟اَے صِیّونؔ کی کنواری بیٹیمَیں تُجھے کس کی مانند جان کر تُجھے تسلّی دُوں؟تیرا زخم سمُندر کی طرح گہرا ہے۔تُجھے کون شفا دے سَکتا ہے؟
14تیرے نبیوں کی ہر رُویاجھُوٹی اَور مہمل تھی؛اُنہُوں نے تیرا گُناہ آشکار نہ کیاتاکہ تُجھے اسیری سے بچاتے۔جو پیشن گوئیاں اُنہُوں نے تُجھ تک پہُنچائیںوہ جھُوٹے اَور گُمراہ کرنے والے تھے۔
15جو لوگ تیری راہ سے گزرتے ہیںوہ تُجھ پر تالیاں بجاتے ہیں؛وہ یروشلیمؔ کی بیٹی پریہ کہہ کر آوازے کستے ہیںاَور اَپنے سَر ہلاتے ہیں:”کیا یہ وُہی شہر ہےاَور سارے جہان کے لیٔے باعثِ مسرّت ہے؟“
16تیرے سَب دُشمنوں نے تیرے خِلافاَپنے مُنہ پسارے ہیں؛وہ آوازے کستے اَور دانت پیستے ہیںاَور کہتے ہیں: ”ہم نے اُسے نگل لیا۔اِسی دِن کا ہمیں اِنتظار تھا؛اَور ہم اِسی دِن کو دیکھنے کے لیٔے زندہ تھے۔“
17یَاہوِہ نے جو قصد کیا ہُوا تھا اُسے پُورا کر ڈالا؛اُنہُوں نے اَپنا کلام پُورا کیا،جو اُنہُوں نے قدیم ایّام میں فرمایا تھا۔اُنہُوں نے نہایت بے رحمی کے ساتھ اُسے گرا دیا،اَور دُشمن کو تُجھ پر شادمان کیا،اَور تیرے حریف کا سینگ بُلند کیا۔
18لوگوں کے دِلوں نےخُداوؔند سے فریاد کی۔اَے صِیّونؔ کی بیٹی کی فصیل،شب و روز تیرے آنسُو نہر کی طرح بہتے رہیں؛تُو بالکُل آرام نہ کر،نہ تیری آنکھوں کو راحت ملے۔
19اُٹھ اَور رات کے ہر پہر،فریاد کر؛اَپنا دِل خُداوؔند کے حُضُورپانی کی طرح اُنڈیل دے۔اَور اَپنے بچّوں کی زندگی کی خاطِرجو ہر کُوچے میںبھُوک سے نڈھال پڑے ہیں،اَپنے ہاتھ اُن کی طرف اُٹھاکر دعا کر۔
20دیکھیں اَے یَاہوِہ اَور توجّہ فرمائیں:کہ آپ نے کس کے ساتھ یہ سلُوک کیا ہے؟کیا عورتیں اَپنی اَولاد کو کھا جایٔیں،جِن کی اُنہُوں نے پرورش کی؟کیا کاہِنؔ اَور نبیخُداوؔند کے پاک مَقدِس میں قتل کئے جایٔیں؟
21ضعیف و جَوان اِکٹھّےکوچوں میں خاک میں پڑے ہیں؛میری لڑکیاں اَور میرے لڑکےتلوار کا لقمہ بَن گیٔے۔آپ نے اُنہیں اَپنے غضب کے دِن مار ڈالا؛اَور اُنہیں نہایت بے رحمی سے قتل کیا۔
22”جِس طرح عید کے دِن لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے،اُسی طرح آپ نے میرے ہر طرف دہشت پھیلا دی۔یَاہوِہ کے قہر کے دِننہ کویٔی فرار ہو سَکا اَور نہ کویٔی باقی بچا؛جِن کو مَیں نے پالا اَور پوسا،اُنہیں میرے دُشمنوں نے تباہ کر دیا۔“