یرمیاہؔ4urd_oucv
1یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”اَے بنی اِسرائیل، اگر تُم لَوٹنا چاہتے ہو،تو میرے پاس واپس لَوٹ آؤ۔اگر تُم اَپنے مکرُوہ بُتوں کو میری نظروں سے دُور کر دواَور مزید گُمراہ نہ ہو،2اَور اگر تُم سچّائی، راستی اَور صداقت سے’زندہ یَاہوِہ کی قَسم کھاؤ،‘تَب دُنیا کی تمام قومیں تمہارے باعث برکت پائیں گی،اَور یَاہوِہ پر فخر کریں گی۔“3یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں سے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:”اَپنے بنجر زمین والے دِل پر ہل چلاؤاَور کٹیلی جھاڑیوں میں عُمدہ بیج مت بوؤ۔4اَے بنی یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں،یَاہوِہ کے لیٔے اَپنا ختنہ کرو،ہاں اَپنے دِل کا ختنہ کرو،ورنہ تمہاری بداعمالی کے باعث،میرا قہر آگ کی مانند نازل ہوگا،اَور اَیسا بھڑکے گا کہ کویٔی اُسے بُجھا نہ سکےگا۔