یرمیاہؔ1urd_oucv
1یرمیاہؔ بِن خِلقیاہؔ کا پیغام جو بِنیامین کے علاقہ کے عناتوت میں باشِندے کاہِنوں میں سے ایک تھا۔2یَاہوِہ کا کلام اُس پر شاہِ یہُودیؔہ یُوشیاہؔ بِن امُونؔ کے دَورِ حُکومت کے تیرہویں سال میں نازل ہُوا،3اَور وہ شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ سے لے کر شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ بِن یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے گیارھویں سال کے پانچویں مہینے کے آخِر تک یعنی اہلِ یروشلیمؔ کے اسیری میں جانے تک نازل ہوتا رہا۔