1جنہوں نے میرے بارے میں پُوچھا بھی نہیں، میں اُن پر ظاہر ہو گیا؛اَور جنہوں نے مُجھے ڈھونڈا بھی نہیں، اُنہُوں نے مُجھے پا لیا۔اَورجو قوم میرے نام سے نہیں کہلاتی تھی،اُس سے مَیں نے کہا: مَیں حاضِر ہُوں، مَیں حاضِر ہُوں۔2مَیں دِن بھر ایک ضِدّی قوم کے آگےہاتھ بڑھائے رہا،جو اَپنے خیالات کی پیروی میں،نیک راہ پر نہیں چلتی3ایک اَیسی قومجو میرے ہی سامنےباغوں میں قُربانیاں پیش کراَور اینٹ کے مذبحوں پر لوبان جَلا کر مُجھے غُصّہ دِلاتی ہے۔4جِس کے لوگ قبروں کے درمیان بیٹھ کررات کاٹتے ہیں؛اَور سُؤر کا گوشت کھاتے ہیں،اَور ناپاک گوشت کا سالن اَپنے برتنوں میں رکھتے ہیں؛5اَور کہتے ہیں: دُورہو، میرے نزدیک نہ آ،کیونکہ مَیں تُجھ سے کہیں زِیادہ پاک ہُوں۔اَیسے لوگ میرے نتھنوں میں دھوئیں کی مانند ہیں،اَور دِن بھر جلتی رہنے والی آگ کی طرح ہیں۔6”دیکھو یہ بات میرے سامنے لکھی ہُوئی ہے:مَیں خاموش نہ رہُوں گا بَلکہ پُورا پُورا بدلہ دوں گا؛7میں تمہاری اَور تمہارے آباؤاَجداد کی بدکاری بدلہ،تمہاری ہی گود میں ڈالوں گا۔“یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔”چونکہ اُنہُوں نے گادی پہاڑوں پر سوختنی نذریں پیش کیںاَور ٹیلوں پر میری تکفیر کی،اِس لیٔے میں اُن کے پچھلے اعمال کا پُورا مُعاوضہتول کر اُن کی گود میں ڈالوں گا۔“8یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:”جَب انگور کے گُچّھوں میں رس باقی رہتاہےلوگ کہتے ہیں، ’اُنہیں ضائع نہ کرو،‘کیونکہ اُن میں اَب بھی برکت ہے،اِسی طرح سے میں اَپنے خادِموں سے پیش آؤں گا؛مَیں اُن سَب کو تباہ نہیں کروں گا۔9مَیں یعقوب میں سے ایک نَسل،اَور یہُوداہؔ میں سے اَپنے کوہستان کے لیٔے وارِث برپا کروں گا؛میرے برگُزیدہ لوگ اُس کے وارِث ہوں گے،اَور میرے خادِم وہاں سکونت کریں گے۔“10میرے طلب گار لوگوں کے لیٔےشارونؔ کا میدان گلّوں کی چراگاہ ہوگا،اَور وادیِ عکورؔ مویشیوں کی آرامگاہ بنے گی۔11”لیکن تُم جو یَاہوِہ کو ترک کرتے ہواَور میرے مُقدّس پہاڑ کو فراموش کرتے ہو،جو قِسمت کے معبُود کے لیٔے دسترخوان بچھاتے ہواَور تقدیر کے معبُود کے لیٔے مِلی جُلی مَے کے جام بھرتے ہو،12مَیں تُمہیں تلوار کے حوالہ کروں گا،اَور تُم سَب ذبح ہونے کے لیٔے جھُک جاؤگے؛کیونکہ مَیں نے تُمہیں پُکارا اَور تُم نے جَواب نہ دیا،مَیں نے کلام کیا اَور تُم نے نہ سُنا۔تُم نے وُہی کیا جو میری نظر میں بُرا تھااَور اَیسے کام پسند کئے جو مُجھے گوارا نہ تھے۔“13چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں:”میرے خادِم کھایٔیں گے،لیکن تُم بھُوکے رہوگے؛میرے خادِم پیئیں گے،لیکن تُم پیاسے رہوگے؛میرے خادِم مسرُور ہوں گے،لیکن تُم شرمندہ ہوگے۔14میرے خادِم اَپنے دِل کی شادمانی سے گائیں گے،لیکن تُم دلگیری کے سبب سے نالاں ہوگےاَور رُوح شکستگی کا ماتم کروگے۔15تُم اَپنا نام میرےبرگُزیدوں کی لعنت کے لیٔے چھوڑ جاؤگے،اَور یَاہوِہ قادر تُمہیں موت کے گھاٹ اُتار دے گا،لیکن اَپنے خادِموں کو ایک دُوسرے نام سے پُکارے گا۔16تَب مُلک میں جو کویٔی برکت چاہے گاوہ خُدائے برحق کے نام سے برکت چاہے گا؛اَورجو کویٔی مُلک میں قَسم کھائے گاوہ خدائے برحق کے نام سے قَسم کھائے گا۔کیونکہ پہلی مُصیبتیں بھُلا دی جایٔیں گیاَور وہ میری آنکھوں سے اوجھل ہو جایٔیں گی۔
نئے آسمان اَور نئی زمین
17”دیکھو مَیں نئے آسمان اَور نئی زمین بناؤں گا،پہلی چیزوں کا ذِکر نہ کیا جائے گا،نہ ہی وہ خیال میں آئیں گی۔18اِس لیٔے جو کچھ میں بنانے کو ہُوںاُس کی وجہ سے سدا شادمانی کرو اَور خُوشی مناؤ،کیونکہ مَیں یروشلیمؔ کو راحتاَور اُس کے لوگوں کو شادمان بناؤں گا۔19میں یروشلیمؔ سے خُوشاَور اَپنے لوگوں سے مسرُور ہُوں گا؛اَور اُس میں رونے اَور چِلّانے کی آوازپھر کبھی سُنایٔی نہ دے گی۔20”وہاں پھر کبھی اَیسا بچّہ نہ ہوگاجو صِرف چند روز ہی زندہ رہے،اَور نہ کویٔی بُوڑھا جو اَپنی عمر پُوری نہ کرے؛جو سَو سال کی عمر میں چل بسےوہ جَوان سمجھا جائے گا؛اَورجو سَو سال کی عمر کو نہ پہُنچےوہ ملعُون سمجھا جائے گا۔21وہ مکانات تعمیر کرکے اُن میں رہیں گے؛اَور تاکستان لگا کر اُن کا پھل کھایٔیں گے۔22اَیسا نہ ہوگا کہ وہ گھر بنائیں اَور دُوسرے اُن میں بسنے لگیں،وہ تاکستان لگائیں اَور دُوسرے پھل کھایٔیں۔کیونکہ میرے لوگوں کے ایّام زندگی،درختوں کے ایّام کی مانند ہوں گے؛اَور میرے برگُزیدہ لوگ اَپنے ہاتھوں کے کاموں سےمُدّتوں فائدہ اُٹھائیں گے۔23اُن کی محنت رائگاں نہ جائے گینہ اُن کی اَولاد بدبختی کا شِکار ہونے کے لیٔے پیدا ہوگی؛کیونکہ وہ اَپنی اَولاد سمیت،یَاہوِہ کی مُبارک قوم ٹھہریں گے۔24اِس سے پہلے کہ وہ پُکاریں میں جَواب دوں گا،اَور وہ ابھی بول ہی رہے ہوں گے کہ میں سُن لُوں گا۔25بھیڑیا اَور برّہ اِکٹھّے چریں گے،اَور شیر بَیل کی مانند بھُوسا کھائے گا،لیکن سانپ کی خُوراک خاک ہی ہوگی۔وہ میرے مُقدّس پہاڑ پر کسی جگہ بھینہ تو کسی کو ضرر پہُنچائیں گے نہ ہلاک کریں گے،“یَاہوِہ فرماتے ہیں۔
expand_more
کتابیں لوڈ نہیں ہو سکیں۔ اپنا کنکشن چیک کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔