1خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے،کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہےتاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں،میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائیاَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،2اَور یَاہوِہ کے سالِ مقبُول کا اعلاناَور خُدا کے اِنتقام کے دِن کا اِشتہار دُوں،اَور تمام ماتم کرنے والوں کو دِلاسا دُوں۔3اَور صِیّونؔ کے غمگین لوگوں کے لیٔے اَیسا اہتمام کروںکہ اُنہیں راکھ کے بجائےاُن کو خُوبصورتی کا تاج عطا کرنا،ماتم کی بجائےخُوشی کا روغن،اَور اُداسی کی بجائےسِتائش کا خلعت بخشا جائے۔وہ راستبازی کے بلُوط،اَور یَاہوِہ کے لگائے ہُوئے پَودے کہلایٔیں گےتاکہ اُن کا جلال ظاہر ہو۔4تَب وہ قدیم کھنڈروں کو پھر سے تعمیر کریں گےاَور بہت عرصہ سے ویران پڑے ہُوئے مقامات کو بحال کریں گے؛اَور اُن اُجڑے ہُوئے شہروں کو جو پُشت در پُشت تباہ ہوتے آئےتھے۔اَز سرِ نَو بسائیں گے۔5بیگانے تمہارے گلّوں کی نگہبانی کریں گے؛اَور پردیسی تمہارے کھیتوں اَور تاکستانوں میں کام کریں گے۔6اَور تُم یَاہوِہ کے کاہِنؔ کہلاؤگے،اَور تُم ہمارے خُدا کی خدمت میں خدمت گزار کہلاؤگے۔تُم مُختلف قوموں کی دولت کے مزے لوگے،اَور اُن کے مال و متاع پر فخر کروگے۔7میرے لوگ اَپنی خجالت کے عوضدُگنا مال پائیں گےاَور اَپنی رُسوائی کے بدلےتُم اَپنی مِیراث میں خُوش ہو جاؤگے۔اَور اِس طرح اَپنی سرزمین میں دوگنی مِیراث پاؤگے،تُمہیں اَبدی خُوشی حاصل ہوگی۔8”کیونکہ مَیں یَاہوِہ، اِنصاف کو عزیز رکھتا ہُوں؛اَور غارت گری اَور بدی سے نفرت کرتا ہُوں۔اِس لیٔے میں اُنہیں سچّائی کے ساتھ اجر دُوں گااَور اُن کے ساتھ ایک اَبدی عہد باندھوں گا۔9اُن کی نَسل مُختلف قوموںاَور اُن کی اَولاد مُختلف لوگوں کے درمیان نامور ہوگی۔جتنے لوگ بھی اُنہیں دیکھیں گے، اقرار کریں گےکہ یہ وُہی لوگ ہیں جنہیں یَاہوِہ نے برکت بخشی ہے۔“10میں یَاہوِہ میں نہایت شادمان ہوں؛میری جان میرے خُدا میں مسرُور ہے۔کیونکہ اُس نے مُجھے نَجات کا لباس پہنایااَور راستبازی کی خلعت سے مُلبّس کیا،جَیسے دُلہا کاہِنؔ کی مانند اَپنے سَر کو سنوارتا ہے،اَور دُلہن گہنوں سے اَپنا سنگار کرتی ہے۔11جِس طرح زمین ٹہنی اُگاتی ہےاَور باغ بیج کو اُگاتا ہے،اُسی طرح یَاہوِہ قادر، تمام قوموں کے سامنےراستبازی اَور سِتائش کو پھُولنے پھلنے دے گا۔