یَشعیاہ52urd_oucv

1اَے صِیّونؔ، جاگو، جاگو،اَور طاقت کے لباس کو پہن لو۔اَے مُقدّس شہر، یروشلیمؔ،اَپنا شان و شوکت کے لباس کو پہن لے۔نامختون اَور ناپاک لوگپھر کبھی تُجھ میں داخل نہ ہوں گے۔2اَے یروشلیمؔاَپنے اُوپر سے گَرد جھاڑ دے؛اُٹھ اَور تخت نشین ہواَے صِیّونؔ کی اسیر بیٹیاَپنے گلے کے طوق کھول کر اَپنے آپ کو آزاد کر لے۔3کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:”تُم مُفت بیچے گیٔے تھے،اَور بغیر زَر ہی رِہا کئے جاؤگے۔“4کیونکہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں:”اِبتدا میں میرے لوگ مِصر میں رہنے گیٔے؛کچھ دِن پہلے اشُوریوں نے اُن پر ظُلم ڈھائے۔5”اَور اَب یہاں میرے پاس کیا ہے؟“پس یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:”کیونکہ میرے لوگ بلاوجہ لے جائے گیٔے،اَورجو اُن پر حُکومت کرتے ہیں وہ اُن کا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔“یَاہوِہ فرماتے ہیں۔”اَور دِن بھرمیرے نام پر مُتواتر کُفر بکا جاتا ہے۔6اِس لیٔے میرے لوگ میرا نام جانیں گے؛اِس لیٔے اُس دِن وہ جانیں گےکہ وہ میں ہی ہُوں جِس نے یہ پیشن گوئی کی تھی،ہاں وہ میں ہی ہُوں۔“
7پہاڑوں پر اُن کے قدم کیسے خُوشنما ہیںجو خُوشخبری لاتے ہیں،اَور سلامتی کی مُنادی کرتے ہیں،اَور اَچھّی خبر لاتے ہیں،اَور نَجات کا اعلان کرتے ہیں،اَور صِیّونؔ سے کہتے ہیں،”کہ تمہارا خُدا حُکمرانی کرتا ہے!“8سُن، تیرے پہرےدار اَپنی آواز بُلند کرتے ہیں؛اَور اِکٹھّے خُوشی سے للکارتے ہیں۔جَب یَاہوِہ صِیّونؔ واپس آئے گے،وہ اُسے اَپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔9اَے یروشلیمؔ کے ویرانو،سَب مِل کر خُوشی کے نغمہ گاؤ،کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں کو تسلّی دی،اُنہُوں نے یروشلیمؔ کا فدیہ دیا۔10یَاہوِہ تمام قوموں کی آنکھوں کے سامنےاَپنا مُقدّس بازو برہنہ کرے گے،اَور زمین کی اِنتہا تک تمام لوگہمارے خُدا کی نَجات دیکھ لیں گے۔
11یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے ظروف اُٹھانے والو،چلے جاؤ، چلے جاؤ، وہاں سے باہر نکل آؤ!جو چیز ناپاک ہے اُسے مت چھُوؤ!وہاں سے نکل آؤ اَور پاک ہو جاؤ۔12لیکن تُم جلدی سے نہ نکلوگےنہ تیزی سے بھاگوگے؛کیونکہ یَاہوِہ تمہارے آگے آگے چلے گے،اَور اِسرائیل کا خُدا پیچھے سے تمہاری حِفاظت کرےگا۔

خادِم کی اَذیّت اَور اُس کا جلال

13دیکھو، میرا خادِم حِکمت سے کام لے گا؛وہ سرفراز ہوں گے، اُوپر اُٹھایا جائے گا اَور بڑا عروج پایٔےگا۔14جِس طرح بہت سے لوگ اُسے دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئےکیونکہ اُس کی شکل و صورت بگڑ کر بالاتر ہو گئیاَور اُس کی شکل اِنسانی مُشابَہت سِی نہ رہ گئی تھی15اُسی طرح بہت سِی قومیں اُسے دیکھ کر تعجُّب کریں گی،اَور بادشاہ اُس کی وجہ سے اَپنا مُنہ بند کریں گے۔کیونکہ وہ اَیسی بات دیکھیں گے جنہیں اُس کی خبر تک نہیں پہُنچی،اَور اَیسی خبر اُن کی سمجھ میں آئے گی جنہیں اُنہُوں نے ابھی سُنا تک نہیں۔