1میں اَپنے محبُوب کے لیٔےاُس کے تاکستان کا نغمہ گاؤں گی:میرے محبُوب کا تاکستان کا باغ تھاایک زرخیز پہاڑی پر۔2اُس نے اُسے کھودا اَور اُس کے پتّھر الگ کئےاَور اُس میں بہترین انگوری بیلیں لگائیں۔پہرا دینے کے لیٔے بُرج بنایااَور انگور کا عرق نکالنے کے لیٔے کولہو بھی لگایا۔پھر وہ انگور کی اَچھّی فصل کا منتظر رہا،لیکن اُس میں جنگلی انگور لگے۔3”اَب اَے یروشلیمؔ کے باشِندو اَور یہُوداہؔ کے لوگو،میرے اَور میرے تاکستان کے بارے میں تُم ہی فیصلہ کرو۔4میرے تاکستان کے لیٔے اَور کیا کرنا باقی رہ گیا تھاجو مَیں نے اُس کے لیٔے نہیں کیا ہو؟پھر کیا وجہ ہے کہ جَب مَیں نے اَچھّے انگور کی توقع رکھیتو اُس میں صِرف جنگلی انگور لگا؟5اَب مَیں تُمہیں بتاتا ہُوںکہ مَیں اَپنے تاکستان کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہُوں:مَیں اُس کی باڑ گرا دوں گا،اَور وہ تباہ ہو جائے گا؛مَیں اُس کی دیوار ڈھا دوں گا،اَور اِسے روند دیا جائے گا۔6مَیں اُسے ویران کردوُں گا،پھر نہ تو وہ چھانٹا جائے گا،نہ ہی اُس میں کاشتکاری ہوگی،اَور اُس میں جھاڑیاں اَور اُونٹ کٹارے اُگیں گے۔مَیں بادلوں کو حُکم دُوں گاکہ وہ اُس پر نہ برسیں۔“7قادرمُطلق یَاہوِہ کا تاکستاناِسرائیل کا گھرانہ ہیںاَور اہلِ یہُوداہؔاُس کی خُوشنما بیلیں ہیں۔اُس نے اِنصاف کی توقع رکھی لیکن خُونریزی دیکھی؛راستبازی چاہی لیکن صِرف آہ و زاری سُنی۔
افسوس اَور اِنصاف
8افسوس تُم پرجو گھر سے گھر جوڑتے ہواَور کھیت سے کھیت مِلاتے ہوتاکہ جگہ تک باقی نہ بچےاَور تُم ہی مُلک میں اکیلے بسے رہو۔9قادرمُطلق یَاہوِہ نے میری سماعت میں اعلان کیا ہے:”یقیناً بڑے بڑے گھر ویران ہوں گے،اَور عالیشان محل اُجڑ جایٔیں گے۔ مَیں نے آسمانی فَوجوں کے ربّ کو سُنا ہے10دس ایکڑ تاکستان سے صِرف ایک بَت مَے حاصل کی جا سکے گی،اَور ایک حُومر بیج صِرف ایک ایفہ اناج ۔“11افسوس اُن پرجو صُبح جلد اُٹھتے ہیںتاکہ جامِ شراب کے مزے لیں،اَور رات کو دیر تک جاگتے ہیںیہاں تک کہ شراب کے نشہ میں چُور ہو جاتے ہیں۔12اُن کی محفلیں بربط اَور سِتاردف اَور بانسری اَور مَے سے آراستہ کی جاتی ہیں،لیکن اُنہیں یَاہوِہ کے کاموں کا کوئی لحاظ نہیں ہوتا،نہ ہی اُنہیں اُس کے ہاتھوں کی کاریگری کی کویٔی قدر ہے۔13اِس لیٔے میرے لوگ نادانی کے باعثجَلاوطن ہوں گے؛اُن کے اعلیٰ مرتبہ لوگ بھُوکوں مَریں گےاَور اُن کے عوام پیاس سے تڑپیں گے۔14چنانچہ پاتال کی بھُوک بڑھ گئی ہےاَور اُس نے اَپنا مُنہ خُوب کھول رکھا ہے؛اَور اُن کے اُمرا و عوام اَوراُن کے تمام جھگڑے کرنے والوں اَور جَشن منانے والوں کے ساتھ اُتریں گے۔15لہٰذا اِنسان پست کیا جائے گااَور نَوع اِنسان کی ذِلّت ہوگی،اَور مغروُر کی نگاہیں نیچی کی جایٔیں گی۔16لیکن قادرمُطلق یَاہوِہ اَپنے اِنصاف کی بنا پر سرفراز ہوگا،اَور خُدائے قُدُّوس اَپنے راستی کے کاموں سے اَپنا تقدُّس ظاہر کریں گے۔17تَب بھیڑیں وہاں اَیسی چرتی ہُوئی دِکھائی دیں گی گویا وہ اَپنی ہی چراگاہوں میں ہیں؛اَور برّے دولتمندوں کے کھنڈروں میں اَپنا پیٹ بھریں گے۔18افسوس اُن پرجو گُناہ کو بطالت کی رسّیوں سےاَور بدکرداری کو گویا گاڑی کی رسّیوں سے کھینچ لاتے ہیں،19افسوس اُن پرجو کہتے ہیں، ”خُدا عجلت سے کام لے۔اَور اَپنا کام جلدی سے کر ڈالےتاکہ ہم اُسے دیکھیں۔اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کا منصُوبہ عَمل میں آئے،اَور جلد آئے،تاکہ ہم اُسے جانیں۔“20افسوس اُن پرجو بدی کو نیکیاَور نیکی کو بدی کہتے ہیں،جو تاریکی کو نُوراَور نُور کو تاریکی قرار دیتے ہیں،اَور کڑوے کو میٹھااَور میٹھے کو کڑوا جانتے ہیں۔21افسوس اُن پرجو خُود کو اَپنی نگاہوں میں دانشمنداَور ذہین سمجھتے ہیں۔22افسوس اُن پرجو مَے نوشی میں اُستاداَور شراب میں آمیزش کرنے میں ماہر کہلاتےہیں،23جو رشوت لے کر مُجرم کو تو بَری کر دیتے ہیں،لیکن بے قُصُور کے ساتھ اِنصاف نہیں کرتے۔24پس جِس طرح آگ کی لَپٹیں بھُوسے کو کھا جاتی ہیںاَور سُوکھی گھاس شُعلوں میں جَل کر فنا ہو جاتی ہے،اُسی طرح اُن کی جڑیں بوسیدہ ہو جایٔیں گیاَور اُن کے پھُول گَرد کی مانند اُڑ جایٔیں گے؛کیونکہ اُنہُوں نے قادرمُطلق یَاہوِہ کے آئین کو ردّ کر دیااَور اِسرائیل کے قُدُّوس کے کلام کی تحقیر کی۔25اِس لیٔے یَاہوِہ کا قہر اُس کے لوگوں کے خِلاف بھڑک اُٹھا؛اُنہُوں نے ہاتھ اُٹھاکر مَرا۔پہاڑ لرزگئے،اَور لاشیں اَیسی پڑی ہیں جَیسے کوچوں میں کوڑا کرکٹ پڑا ہو۔یہ سَب ہو جانے کے باوُجُود بھی اُن کا قہر نہیں ٹلا،اَور اُن کا ہاتھ ابھی تک بڑھا ہُواہے۔26وہ دُور کی قوموں کے لیٔے پرچم کھڑا کرتا ہے،اَور اُنہیں زمین کے کناروں سے سیٹی بجا کر بُلاتا ہے۔اَور وہ فوراً تیز رفتار سےچلے آتے ہیں۔27اُن میں سے نہ کویٔی تھکتا ہے نہ ٹھوکر کھاتا ہے،نہ کویٔی اُونگھتا ہے نہ سوتا ہے؛اُن کی کمر کا کویٔی بند بھی ڈھیلا نہیں ہو پاتا،نہ ہی کسی کی جُوتی کاتسمہ ٹوٹتا ہے۔28اُن کے تیر تیز ہیں،اَور اُن کی تمام کمانیں کشیدہ ہیں؛اُن کے گھوڑوں کے کھُر چقماق کی طرح نظر آتے ہیں،اَور اُن کے رتھوں کے پہیّے گِردباد کی طرح۔29اُن کی گرج شیروں کے گرجنے کی طرح ہے،اَور وہ جَوان شیروں کی طرح دھاڑتے ہیں؛وہ غرّاتے ہُوئے شِکار پر جھپٹتے ہیںاَور بے روک ٹوک اُسے لے جاتے ہیں اَور کویٔی اُسے نہیں بچاتا۔30اُس روز وہ اُس پر اَیسے غُرّائیں گےجَیسا کہ سمُندر شور مچاتا ہے،اَور اگر کویٔی اُس مُلک پر نظر ڈالے،تو وہ صِرف تاریکی اَور دُکھ تکلیف ہی دیکھ پایٔےگا؛یہاں تک کہ بادل سُورج رَوشنی کو بھی تاریک کر دیں گے۔
expand_more
کتابیں لوڈ نہیں ہو سکیں۔ اپنا کنکشن چیک کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔