1”اَے بابیل کی کنواری بیٹی،نیچے اُتر آ اَور خاک پر بیٹھ؛اَے کَسدیوں کی ملِکہ کا شہر،تُو بِنا تخت زمین پر بیٹھ۔تُو پھر کبھی نازک انداماَور نازنین نہ کہلائے گی۔2چکّی لے اَور آٹا پیس؛اَپنا نقاب اُتار۔اَپنا دامن سمیٹ لے اَور ٹانگیں برہنہ کرکے،دریاؤں میں سے گزر جا۔3تیرا بَدن بے پردہ کیا جائے گااَور تیری حیا بے پردہ ہو جائے گی۔میں اِنتقام لُوں گا؛اَور کسی بشر سے رعایت نہ کروں گا۔“4ہمارا نَجات دِہندہ کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہےجو اِسرائیل کا قُدُّوس ہے۔5”اَے کَسدیوں کی ملِکہ شہر،چُپ چاپ بیٹھی رہ اَور تاریکی میں چلی جا؛کیونکہ اَب تُممملکتوں کی ملِکہ نہ کہلائے گی۔6میں اَپنے لوگوں سے خفا تھااَور مَیں نے اَپنی مِیراث کو بےحُرمت کیا؛اَور اُنہیں تیرے ہاتھ میں سونپ دیا،اَور تُونے اُن پر رحم نہ کیا۔یہاں تک کہ بُوڑھوں پر بھیتُونے اَپنا بہت بھاری جُوا رکھا۔7تُونے کہا،’میں اَبد تک ملِکہ بنی رہُوں گی!‘لیکن تُونے اِن باتوں پر دھیان نہیں دیااَور نہ یہ سوچا کہ اَنجام کیا ہوگا۔8”اِس لیٔے سُن اَے عشرت میں غرق رہنے والی،تُو جو بے خوف ہوکر مطمئن بیٹھی ہےاَور اَپنے دِل میں کہتی ہے،’مَیں ہُوں اَور میرے سِوا کویٔی نہیں۔مَیں کبھی بِیوہ نہ ہوں گینہ بے اَولاد رہُوں گی۔‘9ناگہاں یہ دونوں آفتیںایک ہی دِن تُجھ پر آ پڑےگی:تُو اَپنے بچّے کھو دے گی اَور بِیوہ بھی بَن جائے گی۔تیرے تمام جادُو اَور ٹونوں کے باوُجُودیہ آفتیں تُجھ پر پُوری طرح آ پڑیں گی۔10تُونے اَپنی شرارت پر بھروسا کیااَور کہا، ’مُجھے کویٔی نہیں دیکھتا۔‘تیری حِکمت اَور تیری دانش نے تُجھے بہکایاجَب تُونے اَپنے دِل میں کہا،’میں ہی ہُوں اَور میرے سِوا اَور کویٔی نہیں۔‘11تُجھ پر آفت آئے گی،جِس کا منتر تُو نہیں جانتی۔ایک بَلا تُجھ پر نازل ہوگیجِس سے تُو کسی کفّارے کو دے کر ٹال نہیں سکے گی؛اَچانک ایک اَیسی تباہی تُجھ پر آئے گیجِس کا تُجھے علم بھی نہ ہوگا۔12”تَب تُو اَپنے جادُو، ٹونےاَور بہت سے منترجِن کی تُونے بچپن ہی سے مشق کر رکھی ہے، جاری رکھ،شاید تُو کامیاب ہو،یا شاید تُو رُعب جما سکے۔13جو بھی مشورت تُجھے مِلی اُس نے تو تُجھے تھکا دیا!تیرے نجومی اَور ستارہ شناسجو ماہ بہ ماہ پیشن گوئیاں کرتے ہیں، سامنے آئیں،اَور تُجھ پر آنے والی آفت سے تُجھے بچائیں۔14وہ بھُوسے کی مانند ہیں؛آگ اُنہیں جَلا دے گی۔وہ اَپنے آپ کو شُعلوں کی شِدّت سےبچا بھی نہ سکیں گے۔یہ اَنگارے تاپنے کے لیٔے نہیں ہیں؛نہ ہی اِس آگ کے پاس کویٔی بیٹھ سَکتا ہے۔15یہ سَب جِن کے لیٔے تُونے محنت کیاَور جِن کے ساتھ تُو بچپن سے کاروبار کرتی آئی ہےتیرے لیٔے بس اِتنا ہی کر سکتے ہیںاِن میں سے ہر ایک گُمراہ ہو گیا؛اَور کویٔی بھی تُجھے بچا نہیں سَکتا۔
expand_more
کتابیں لوڈ نہیں ہو سکیں۔ اپنا کنکشن چیک کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔